تقویٰ فائنانس لیمیٹیڈ ہندوستان میں اپنی خدمات پیش کرنے کا خواہاں

’’اسلامک بینکنگ وہ مالیاتی نظام ہے جس میں شرع اسلامی تقاضوںکے مطابق کونٹراکٹ کے ذریعے خرید و فروخت کی جاتی ہے، لہٰذا تقویٰ فائنانس کمپنی کو انڈین کمپنی ایکٹ (Act) 1956کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی TFL مسلسل تیس سالوں کی محنت و تجربوں کے بعد قائم کی جارہی ہے۔‘‘ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعید شینگری نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ کیا۔
(نقطۂ نظر):
ہندوستان میںاسلامی نظام کے تحت تمام سماجی فائدوں کے لیے قابل عمل اسلامک بینک کاری فراہم کرنا۔
نقطۂ دعوت:
ہمارے قابل قدر گاہکوں کی خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کے لیے مضبوط (مالیاتی) اسلامی بینکنگ کا قیام۔
تجارتی اقدار:
صاف شفاف پالیسی، باہمی فوائد کے ساتھ گاہکوں کے لیے بہترین خدمات موثر اپیل کرنے والا، سادہ اور قابل فہم اور منصفانہ نظام کے تحت۔
تقویٰ فائنانس کا وجود:
ڈاکٹر سعید کے مطابق ’’تقویٰ فائنانس اسلاک بینکنگ یا اسلامی مالیاتی خدمات اور تجارتی سرگرمیوں کو بااصول بنانے کے لیے اور بنیادی طور پر مستحکم بنانے کے لیے دو کروڑ روپئے(اساسی) سرمایہ کے ساتھ اپنا دفتر شہر بھٹکل یا بنگلور سے شروع کررہا ہے۔ جملہ دو کروڑ کے کل شیئرس (حصص) کل بیس ہزار ہیں، ہر حصہ کی قیمت ایک ہزار روپئے ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’ اگر مزید ضرورت درکار ہو تو اس دو کروڑ روپیہ کے لیے اضافے کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔ تقویٰ فائنانس کے بانی ڈائریکٹر س کے پاس کل 100% شیئرس ہیں، قانونی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد تقویٰ فائنانس “IPO” بھی جاری کرسکتا ہے۔ان 100% شیئرس کی تقسیم اس طرح رہے گی:
25% IPO کے لیے
20% منتخب شدہ شیئرس ہولڈرس کے لیے
55% بانی ڈائریکٹرس کے حصوں میں رہے گا
اس کمپنی میںشیئرس ہولڈرس کی رکنیت کے لیے کم سے کم پچاس شیئرس یعنی (پچاس ہزار روپئے) خریدنا ہوگا، فی الحال اس کمپنی کے بانیوں کے پاس سو فیصد شیئرس کچھ اس طرح سے ہیں:
– شینگری خاندان کے ممبران
– منتخب شدہ ہندوستانی شہری
تقویٰ فائنانس کا ہدف یا نظریہ ہندوستان کے مختلف شہروں اور گائوں میں بلا کسی امتیاز کے اسلامک بینکاری نظام کے مواقع فراہم کرنا ہے جوکہ آفس یا شاخ کی شکل میں ہوگا۔ اس لیے اسلامک بینکنگ کے خواہش مندوں کو یہ موقع فراہم ہے کہ وہ تقویٰ فائنانس کے طے شدہ نظام کے تحت اپنے اپنے علاقوں یا قوم میں تقویٰ کی آفس یا شاخیں قائم کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے تقویٰ فائنانس سے مکمل پیشہ ورانہ اور قانونی سرپرستی و رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ’’اصل میںجس قوم یا علاقے سے پبلک فنڈ حاصل کیا جائے گا، وہ فنڈ اسی قوم یا علاقے میں اقتصادی ترقی کی بحالی کے لیے استعمال ہوگا۔ اس کے لیے خواہش مند حضرات تقویٰ فائنانس ہیڈ آفس بھٹکل سے رابطہ قائم کریں اور مخصوص لوازمات کو پورا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *