ممبراکوسہ کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور

(Kausa Mumbra Consumers Cooperative Store)
سید زاہد احمد علیگ (معیشت بیورو)
بڑھتی مہنگائی ، جمع خوری، ملاوٹ اور دھوکہ دھڑی کے پیش نظر مقامی گراہکوں کو استحصال سے بچانے کے لئے ہم نے چند ساتھیوںکے مشورے کے بعد کوسہ ممبرا علاقے میں کنزیومرس کوآپریٹو اسٹور کھولنے کا عزم کیا ہے۔ آپ حضرات کے سامنے ایک سنہرا موقع ہے کہ آپ اس اجتماعی کوشش میں شریک ہو کر کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور کھلوائیں تاکہ خود کومہنگائی، ملاوٹ اور دھوکہ دھڑی سے بچاتے ہوئے، ا پنی گھریلو ضروریات کے لئے اچھے سے اچھا سامان کم سے کم قیمت پر حاصل کرسکیں۔

مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا کوسہ کا بیرونی منظر
مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں واقع مسلم اکثریتی علاقہ ممبرا کوسہ کا بیرونی منظر

کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور (Consumers Cooperative Store)کیا ہے؟
جب کسی علاقے کے گراہک متحدہ طور پر آپسی رائے مشورہ سے خود کے لئے کوئی سوسائٹی بناتے ہیںتو اسے کنزیومرس کوآپریٹو سوسائٹی کہتے ہیں۔ اس طرح کی سوسائٹی کے زریعہ کھولے گئے دکان کو کنزیومرس کوآپریٹو اسٹور کہتے ہیں ، جہاں سے سوسائٹی کے ممبران اپنے لئے ضروری سامان کی خریداری کرتے ہیں۔ ان اسٹورکے حقیقی مالک سوسائٹی کے عام ممبر ان ہی ہوتے ہیں ، تاہم ا سے چلانے کے لئے وہ آپس میں منتظمین کا انتخاب کرتے ہیں جو اسٹور کوسنبھالتے ہیں اور اس کے حساب وکتاب کے لئے سوسائٹی کے تمام ممبران کو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ کے کام کاج کے لئے ماہانہ تنخواہ پر ملازمین بھی مقرر کئے جاتے ہیں۔

کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور کی اہمیت اور افادیت پر ایک نظر!
آج ملک کے ملٹی برانڈ تھوک کاروبار میں دنیا کی مشہور کمپنی والمارٹ (Wallmart) ہندستان کی بھارتی انٹرپرائزیز(Bharti Enterprises) کے ساتھ مل کر بیسٹ پرائس (Best Price) کے نام سے کئی بڑے شہروں میںبڑے بڑے اسٹور س چلا رہی ہے ، اور اب وہ ریٹیل کاروبار میںبھی آنے کی پوری تیاری کر چکی ہے۔ جس طرح ہمارے ملک میں سرکار ملٹی برانڈ ریٹیل کاروبار میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (FDI in multi brand retail business) کے متعلق نیا بل لا رہی ہے اوروالمارٹ جیسی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرانے کی غرض سے کسانوں کی کمپنیاں بنوائی جا رہی ہیں، تاکہ کسانوں کی کمپنیوں سے بر ہ راست ان کی پیداوار خرید کر والمارٹ جیسیی کمپنیاں اپنے گراہکوں کو فروخت کر سکیں، اسکا اندیشہ یہ ہے کہ مستقبل میںہم سامان کی خریداری کے لئے والمارٹ میں ہی جائیں گے، کیوں کہ شاید ہی کوئی دکاندار ان کا مقابلہ کر سکے گا۔ والمارٹ ملک کے ہر محلّے میں اپنا اسٹور کھولے گی بجائے گھنی آبادی والے علاقوں میں ہی کھولے گی۔ چونکہ مقامی دکاندار کا کسانوں سے براہ راست کوئی کاروبار ی تعلق نہیں ہوتا ہے ،اس لئے والمارٹ کے مقابلے وہ مہنگا سامان بیچنے پر مجبور ہوں گے اور پھر شاید ہمیں والمارٹ سے سامان خریدنے کے لئے ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے کی ضرورت پڑیگی۔ ممکن ہے کہ ریٹیل کاروبار میں دسترس بڑھنے کے بعد والمارٹ جیسی کمپنیاں گراہکوں کا استحصال کر نے لگیں۔ اس لئے اگر گراہک خود ہی کنزیومرس کوآپریٹیو سوسائٹی بنا کر اپنا خود کا اسٹور کھول لیں تو والمارٹ اور چھوٹے دکاندار ان کا استحصال نہیں کر سکیں گے بلکہ سوسائٹی خود کسانوں کی کمپنیوں سے ان کی پیداوار خرید کر اپنے ممبران کو سستا اور بغیر ملاوٹ کا سامان فروخت کرسکیں گے ۔
کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور سے گراہکوں کوکیا فائدہ ہوگا؟
کسی بھی دکاندار کا اصل مقصد اپنے کاروبار سے مالی نفع حاصل کرنا ہوتا ہے، جب کہ کنزیومرس کو آپریٹیو اسٹور کا مقصد نفع کمانا نہیں بلکہ اپنے ممبران کو اچھے سے اچھا سامان کم سے کم قیمت پر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور سے جڑے ممبران کو ہمیشہ یہ اطمینان رہے گا کہ جو سامان وہ خرید رہے ہیں، اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے، اور جس قیمت پر خرید رہے ہیں، اس سے سستا کہیں اور نہیں مل سکتا۔ سوسائٹی اسٹور کے تمام محاصل میں سے کل اخراجات نکالنے کے بعد اگر کبھی کوئی منافع حاصل بھی کر لیتی ہے تو اسے سوسائٹی کے ممبران میں شیئرس کے حساب سے بانٹ دے گی۔ اس طرح اسٹور سے جڑے گراہکوں کو ہر لحاظ سے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ امید ہے کہ سوسائٹی کے ممبران اس اسٹور سے خریداری کرنے پر سال بھر میںکم از کم اتنی بچت تو کر ہی لیںگے کہ اس بچت کی رقم سے ایک ماہ کا راشن خریدسکیں ۔
کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹور میں کیا کیا سامان ملے گا؟
چونکہ کوآپریٹیو اسٹور سوسائٹی کے ممبران کے مشورے سے چلتا ہے، اس لئے اس میں کیا سامان بکے گا اور کیا نہیں، اس کا فیصلہ بھی سوسائٹی کے ممبران ہی کریں گے۔ شروع میں ہم اِن کنزیومرس کوآپریٹیواسٹور میں اِس طرح کی اشیاء فروخت کرنا چاہتے ہیں ، جس کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے ، ساتھ ہی جن میں ملاوٹ کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جن کسانوں کی کمپنیوں سے کاروباری ربط قائم ہو سکے گا، ان سے ملنے والی پیداوار کو بھی فروخت کرنے کے متعلق سوسائٹی کے ممبران سے مشورہ کیا جائے گا۔ سوسائٹی یہ بھی کوشش کرے گی کہ کچھ اشیاء جس کی کھپت زیادہ ہوتی ہے، اسے پیدا کرنے والی کمپنیوں سے حاصل کر ے یا بڑے تھوک کاروباری سے خریدے تاکہ گراہکوں کو کم قیمت پر فراہم کرایا جا سکے۔ ضرورت پڑنے پر سوسائٹی کچھ ضروری اشیاء کو بیرونی ممالک سے امپورٹ (Import) بھی کر سکتی ہے۔ گراہکوں کی بنیادی ضروریات کے پیش نظر کنزیومرس اسٹور میں بیچے جانے لائق اشیاء کی ایک مجوزہ فہرست (Proposed List) ممبرشپ فارم کے ساتھ دی جا رہی ہے۔ آپ حضرات اس فہرست میں سے جسے بہتر سمجھیں اس پر ( ) نشان لگا دیں، ساتھ ہی کھالی جگہ میں اس اشیاء کا نام لکھ سکتے ہیں جسے آپ کے لحاظ سے اسٹور میں ہونا چاہئے اور وہ مجوزہ فہرست میں نہیں ہے۔ آگے چل کر سوسائٹی کے ممبران کی رائے پر اس اسٹور میں دیگر سامان کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
کوسہ ممبراکنزیومرس کوآپریٹو اسٹور کا ممبر کیسے بنا جا سکتا ہے؟
دئے گئے کنزیومرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے ممبر شپ فارم کوپر کر کے ایک سو روپیہ کے ممبرشپ فیس کے ساتھ بروزپیر ۲۳ دسمبر تک سوسائٹی کے دفتر پر جمع کر کے رسید حاصل کر لیں۔ سوسائٹی کی ممبرشپ فیس کے علاوہ ممبر بننے کے لئے کم از کم سوسائٹی کا ایک شیئر (جو ایک سو روپیہ کا ہوگا) خریدنا ہوگا۔ جو لوگ سوسائٹی کا شیئر خریدیںگے وہ رجسٹرڈہونے کے بعد سوسائٹی کے اساسی ممبر بن جائیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد سوسائٹی کے ممبران کی نشست بلا کر منتظمین کا انتخاب کیا جائے گا جو اسٹور کھولنے اور اسے چلانے کے فیصلے لیں گے ۔ اس طرح سوسائٹی کا اساسی ممبر بننے کے لئے کل دو سو روپیہ لگے گا، لیکن امید ہے کہ ہر ممبر بطور بچت ایک ماہ میں ہی مذکورہ رقم واپس حاصل کر لے گا۔ امید ہے کہ مستقبل میں اس طرح ہرخریداری پر ممبران اپنی رقم کا تقریباً دس فیصد تک بچت کر سکیں گے۔
کنزیومرس کوآپریٹیو سوسائٹی اپنے ممبران کو کیش کارڈ جاری کرسکتی ہے !
کوسہ کنزیومرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے رجسٹریشن کے بعد کوآپریٹو اسٹور کے حساب و کتاب کے لئے جو اکائونٹنگ پیکج (Accounting Package) کی ضرورت ہوگی، اسے نیشنل کوآپریٹیو کنزیومرس فیڈریشن (NCCF) کی مدد سے لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ سوسائٹی کے ممبران سے ربط رکھنے کے لئے موبائل میں ایس ایم ایس (SMS) بھی بھیجا جائے گا تاکہ انہیںاسٹور میں دستیاب ہونے والی اشیاء کی معلومات حاصل ہو تی رہیں۔ سوسائٹی اسٹور میں مالیات کے متعلق حفاظتی اقدامات کے لئے یہ طے کر سکتی ہے کہ اسٹور سے کوئی بھی سامان نقد نہیں خریدا جائیگا، بلکہ سوسائٹی ہر ممبر کو ایک کیش کارڈ (Cash Card) جاری کرے گی۔ کنزیومرس اسٹور کے باہر سوسائٹی کا ایک ہی کیش کائونٹر (Cash Counter) ہوگا جہاں پر سوسائٹی کے ممبران خریداری سے قبل اپنے کیش کارڈ میں مطلوبہ رقم جمع کروائیں گے، اور جس میں سے اشیاء کی خریداری پر اسٹور کے ِبلنگ کائونٹر (Billing Counter) پر مطلوبہ رقم وصول کر لی جائے گی۔ اس طرح سوسائٹی کیش اور بِلنگ کائونٹرس کو الگ الگ کر کے مالی خدشات پر لگام لگانے کا اقدام کر سکتی ہے۔
کوسہ ممبرا کنزیامرس کوآپریٹیو سوسائٹی کا ممبرشپ فارم کب تک جمع کرانا ہے؟
آ پ حضرات سے درخواست ہے کہ دئے گئے ممبرشپ فارم کو جلد از جلد پر کر کے (مع فیس کے ) مندرجہ ذیل پتہ پر بروز پیر، ۲۳ دسمبر (23/12/2013) تک پہنچا دیں کیوں کہ اس کے بعد سوسائٹی کے رجسٹریشن کی درخواست جمع کروا دی جائے گی۔ سوسائٹی رجسٹرڈ ہونے کے بعد تمام ممبران کو ایس ایم ایس کے ذریعہ خبر دے کر میٹنگ کے لئے بلوایا جائے گا۔ اس میٹنگ کے بعد منتظمین کا انتخاب ہوگا جو ممبران کے مشورہ سے اسٹور کھولیں گے اور چلائیں گے۔

ممبرا کوسہ کنزیومرس کو آپریٹو اسٹورمیں قابل فروخت ضروری اشیاء کی مجوزہ فہرست

۱) گیہوں (گولڈن) ( )
۲) گیہوں (دیسی) ( )
۳) چاول (باسمتی مچھڑ) ( )
۴) چاول ( باسمتی کنکی) ( )
۵) چاول ( سرتی کولم) ( )
۶) چاول ( بھورا ) ( )
۷) جئو ( )
۸) توئر دال ( )
۹) مسور دال ( )
۱۰) چنا دال ( )
۱۱)مونگ دال ( )
۱۲) اُرد دال (چھلکے والی) ( )
۱۳) اکھا چنا ( )
۱۴) سینگ دانا ( )
۱۵)سینگ تیل ( )
۱۶) رائی کا تیل ( )
۱۷)سویابین کا تیل ( )
۱۸) رفائن تیل ( )
۱۹) دیسی گھی ( )
۲۰) زیتون کا تیل ( )
۲۱) ہلدی پوئڈر ( )
۲۲)لال مرچی پائڈر ( )
۲۳)دھنیا پائوڈر ( )
۲۴) کالی مرچ ( ) ) َ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۵) زیرا ( )  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۶) دال چینی ( ) )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۷) بڑی الائچی ( )
۲۸) چھوٹی الائچی ( )
۲۹) چاول کا پوہا ( )
۳۰) گیہوں کا روا ( )
۳۱) جئو کا دلیا ( )
۳۲) مکئی کا پوہا ( )
۳۳) جئی کا پوہا ( )
۳۴) گیہوں کا آٹا ( )
۳۵) گیہوں، جئو اور جئی کا آٹا ( )
۳۶) کھوپڑے کا تیل ( )
۳۷) چائے کی پتی (بڑی) ( )
۳۸) چائے کی پتی (مکس) ( )
۳۹) چائے کی پتی چھوٹی) ( )
۴۰) شکر ( )
۴۱) گوڑ ( )
۴۲) شگر گری شکر ( )
۴۴) دال موٹ ( )
۴۵) برائن بریڈ ( )
۴۶) سادا بریڈ ( )
۴۷) دودہ پیکٹ(فل کریم ) ( )
۴۸) دودہ پیکت (ٹونڈ) ( )
۴۹) آلو (بٹاٹا) ( )
۵۰) پیاز (کاندا) ( )
۵۱)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *