بنیادی صفحہ / خبریں / افسروں کو ہندی میں ٹویٹ کرنے کا حکم

افسروں کو ہندی میں ٹویٹ کرنے کا حکم

نئی دہلی: (یو این بی ) مرکزی حکومت چاہتی ہے اس کے افسر انگریز ی کے بجائے ہندی میں ٹویٹ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ فیس بک ، گوگل اور بلاگس وغیرہ میں بھی ہندی کا ہی استعمال کریں ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی رضا مندی کے بعد وزیرداخلہ کی جانب سے افسروں کو ایسا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے 17 مئی کو ایک خط لکھا ۔ اس میں وزارت نے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے کے لئے ہندی کا استعمال ضرووری قرار دیا گیاہے ۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت کو معلوم ہے کہ مختلف وزارتوں ، محکموں ، کارپوریشن اور سرکاری دفاتر میں سوشل میڈیا کا استعمال بخوبی تو کیا جاتا ہے لیکن اس میں ہندی کو نطر انداز کرکے انگریزی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کو ہندی کے علاوہ انگریزی میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہوگا تاکہ ہندی کو اہمیت حاصل ہو سکے۔ کئی سرکاری افسران ٹویٹ کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن ہندی کے بجائے ا نگریزی میں لکھتے ہیں۔ ان میں وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین بھی شامل ہیں ۔ وہ وزارت داخلہ کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہیں ۔ وزیر ماحولیات پرکاش جائوڈیکر انگریزی اور ہندی میں ٹویٹ کرتے ہیں۔ نرملا سیتا رمن ٹیوٹ کرنے کے لئے انگریزی ، ہندی اور تمل کا سہارا لیتی ہیں۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*