ہیلی کاپٹرسودا معاملے میں دو گورنروں سے پوچھ تاچھ ممکن

نئی دہلی:(یو این بی ) اگسٹا ویسٹ لینڈ ڈیل میں ہوئے گھوٹالہ معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی اس معاملے میں دو ریاستوں کے گورنر وںسے بھی پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔ سی بی آئی نے پوچھ تاچھ کے لئے ان گورنروں سے وقت مانگا ہے۔ غور طلب ہے کہ وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودے میں گھوٹالے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے اس ڈیل کو منسوخ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی بی آئی مغربی بنگال کے گورنر آر کے نارائن اور گوا کے گورنر بی وی وانچو سے پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے اس معاملے میں وزارت قانون سے مشورہ مانگا تھا لیکن وزارت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر سی بی آئی کی لیگل ٹیم نے مشورہ دیا کہ ایجنسی خود آگے بڑھ کر معاملے میں پوچھ تاچھ کر سکتی ہے۔ اب سی بی آئی نے دونوں گورنروں سے وقت مانگا تاکہ اس معاملے میںان سے تفتیش کر سکے۔ سی بی آئی سیاسی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے کیونکہ مرکز کی جانب سے ان گورنروں کے استعفے کی امید کی جا رہی ہے۔ اگر یہ گورنر استعفیٰ دے دیتے ہیں تو سی بی آئی کے لئے ان لوگوں تک پہنچنا آسان ہو جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *