انسفوسس کے سی ای او شیبو لال کے پاس امریکہ میں 700 فلیٹ

بنگلورو : ( یو این بی ) ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی سروسیز کمپنی انفوسس کے سی ای او شیبو لال کے پاس امریکہ میں 700 فلیٹ ہیں۔ امریکہ کے نارتھ ویسٹ پیسفک کوسٹ پر پھیلے یہ سبھی اپارٹمنٹ شیبولال کے خاندان کی کمپنی انوویشنس انویسٹ منٹ مینجمنٹ انڈیا کے ہیں۔ یہ علاقہ امریکہ کی بڑی کمپنیوں کا گھر ہے اور ان اپارٹمنٹس میں کئی کرایے دار امیزن، مائیکرو سوفٹ ، اسٹار بکس اور بوئنگ شامل ہیں ۔ رئل اسٹیٹ کی موجودہ قیمتوں کے مطابق ان اپارٹمنٹس کی قیمت تقریبا 600 کروڑ روپئے ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شیبو لا کی کمپنی اب یورپ میں بھی اپنے پیر پھیلا رہی ہے۔ پچھلے سال ہی انہوں نے برلن اور فرنک فرٹ میں گھر خریدے ہیں۔ شیوبو لال کے خاندان کی کمپنی ہندوستان میں بھی کئی ریسارٹ اور رئل اسٹیٹ پروجکٹ چلاتی ہے۔ یہ کمپنی کورگ میں بھی تمارا ریسارٹ چلاتی ہے اور بنگلورو کے یو بی سٹی میں دو ریسورینٹ بھی ہیں۔ کمپنی کے رئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کی ذمہ داری شیبو لا ل کی بیٹی شروتی سنبھالتی ہیں۔ شیبو لا ل اور ان کے خاندان کے پاس انفوسس کی 2.2 فیصد حصہ داری ہے۔ شیبو لا ل یکم اگست سے اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ وشال سکہ سی ای او کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *