حکومت شکر(چینی)کے ٹیکس میں اضافہ کرے گی

نئی دہلی:(یو این بی ) مرکزی وزیر برائے اشیائے خوردنی رام ولاس پاسوان کا کہنا ہے کہ حکومت چینی کی درآمدگی فیس میں 40 فیصد اضافہ کرے گی جوکہ فی الحال 15 فیصد ہے۔ رام ولاس پاسوان کا کہنا ہے کہ حکومت نقدی کے مسائل سے جوجھ رہی چینی ملوں کو 4400 کروڑ روپئے کا اضافی بلاسود قرض دیگی جس سے گنا کسانوں کے 11000 کروڑ روپئے کا بقایا اد ا کیا جا سکے۔ پاسوان کا کہنا ہے کہ حکومت چینی ملوں کو اس سال ستمبر تک 3300 روپئے فی ٹن کی برآمد سبسڈی دے گی۔ چینی کمپنیوں کو راحت تبھی ملے گی جب چینی کمپنیاں کسانوں کے 1100 کروڑ روپئے ادا کرنے کی گارنٹی دے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ ڈیوٹی میں اضافے سے چینی سیکٹر کو راحت ملے گی۔ چینی کمپنیاں امپورٹ ڈیوٹی میں اضافے کا مطالبہ کافی وقت سے کر رہی ہیں۔ حکومت کے اس قدم سے چینی ملوں کو تو فائدہ ہوگا لیکن عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ عوام کو چینی خریدنے کے لئے پہلے سے زیادہ پیسے دینے ہونگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *