مندر کی پھول مالائوں سے بجلی پیدا ہوگی

فیض آباد: (یو این بی ) ایودھیا میں مندروں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ ان مندروں میں روزانہ بڑے پیمانے پر پھول مالائیں چڑھائی جاتی ہیں۔ عقیدت کا یہ چڑھاوا بھکتوں کی بھینٹ تو چڑھتا ہی ہے ساتھ ہی اگلے دن پھول مالائوں کو مندر کے باہر گلی محلوں میں پھینک دیا جاتا ہے۔ عقیدت کے پھول پیروں تلے کچلے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سڑ گلنے کے بعد بیماری کا سبب بھی بنتے ہیں۔ لیکن اب یہ پھول مالا ئیںمٹھ، مندر اورگھروں میں بجلی فراہم کریں گی۔ ایودھیا میں جلد ہی بایو گیس پر مبنی ڈی سینٹرلائزڈ پاور جنریشن اینڈ الیکٹریفکیشن پرو جکٹ شروع کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ اس پروجکٹ سے پھول مالا ئوںسے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ بایو گیس انرجی پلانٹ کے زونل افسر ابھیرام ترویدی کا کہنا ہے کہ پلانٹ کے لئے دس ہزار اسکوائر فٹ زمین کی ضرورت ہے۔ اس زمین پر بایو انرجی مشن سیل کی تکنیکی ٹیم پٹ بنا کر سانچا لگائے گی۔ پٹ میں ایک ہفتے میں ایک بار مندروں سے نکلی پھول مالائوں کے فرمنٹیشن سے میتھن گیس پیدا ہوگی جسے کوکنگ گیس اور جنریٹرکے ذریعہ بجلی کی شکل میں سپلائی کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *