Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کھجوروں کے ساتھ ساتھ پکوڑے بھی افطار ی کا اہم جزو بن گئے

by | Jun 30, 2014

ماہرین کی شوگر اوربلندفشارخون کے مریضوں کو اس ضمن میں خصوصی احتیاط کی ہدایت
نئی دہلی : (یو این این/ڈاکٹر ریاض الہاشم ) کھجوروں کے ساتھ ساتھ پکوڑے افطار کا اہم جزو بنتے جا رہے ہیں۔ پکوڑوں کے بغیر افطاری ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ افطار کے موقع پر پکوڑے تقریباً ہر گھر کے دسترخوان کے زینت ہوتے ہیں۔ سالہاسال پکوڑوں کی خریدوفروخت جاری رہتی ہے لیکن ماہ رمضان اس کی اہمیت دوبالا ہو جاتی ہے۔ افطار سے قبل ہر گھر میں پکوڑوں کی تیاری کا اہتمام کیا جاتا ہے بعض لوگ بازار سے پکوڑے خریدنے پر اکتفا کر لیتے ہیں افطار کے دوران ٹھنڈے مشروبات تازہ جوس دہی بھلے ، چنا چاٹ اور دیگر بہت سی چٹ پٹی اشیاء کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ثنا ارم نامی ایک گھریلوے خاتون نے یو این این کو بتایا کہ رمضان المبارک میں وہ روزانہ اپنے گھر پر پکوڑے تیار کرتی ہیں میرے بچے پنیر اور چکن پکوڑے پسند کرتے ہیں جبکہ مجھے بیسن کے ساتھ تلی ہوئی ہری مرچیں بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری افطاری ان اشیاء کے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔ ٹماٹر کیچپ ، پودینے کی چٹنی اور دہی کے ساتھ افطار میں پکوڑے پیش کئے جاتے ہیں جس سے افطار کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ جڑواں شہروں کی بیکریوں اور ہوٹلوں کے باہر پکوڑے، سموسے، جلیبی کے خصوصی سٹال لگائے جاتے ہیں جہاں افطار سے قبل رش ہوتا ہے اور لوگوں کو باری کا انتظار کرکے افطاری کی اشیاء خریدنی پڑتی ہیں۔رمضان میں جہاں ایک طرف پکوڑوں اوردیگر چٹخارے دار اشیاء کی طلب بڑہ جاتی ہے وہاں ڈاکٹر اورطبی ماہرین نے لوگوں کو ان اشیاء کے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ پکوڑوں اورچٹخارے دار اشیاء کے کھانے سے معدہ کی جلن، تیزابیت اورگیس کی شکایت بڑہ سکتی ہیں ۔ماہرین نے شوگر اوربلندفشارخون کے مریضوں کو اس ضمن میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...