Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فری ٹو ایئرآئی پلس فیملی ٹی وی چینل کی ممبئی میں لانچنگ

by | Apr 10, 2015

Ipplus

مذکورہ ٹی وی چینل معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ اور ملک کی سلامتی و بقا کے لئے کام کرےگا :زید خالد پٹیل
ممبئی : آج ممبئی سی ایس ٹی میں واقع مراٹھی پتر کار سنگھ میں آئی پلس ٹیلي ميڈيا پرائیویٹ لمیٹڈ، نے فری ٹو ایئر فیملی ٹی وی چینل، آئی پلس ٹی وی لانچ کرنے کا اعلان کیا۔جسے 10 اپریل جمعہ، کو ممبئی میں لانچ کیا جانا ہے۔ آئی پلس ٹی وی اردو اور ہندی بولنے والے کمیونٹی کے شائقین کے لئے سماجی و ثقافتی، تفریحی، تعلیمی اور اسلامی پروگراموں کو نشر کرے گا.
آئی پلس ٹی وی کےصدر اور منیجنگ ڈائریکٹر زید خالدپٹیل نے آج کے پریس کانفرنس میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی “بہتر زندگی” کے پیش نظر ایسی صحت مند اور مفید معلوماتی مواد، جو دنیا اور آخرت دونوں جگہ انسان کو فائدہ دے سکے، اپنے ناظرین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد معاشرے میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ناظرین کو ایک ذمہ دار شہری بننے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہےاور ان کے لئے رہنما ئی فراہم کرنا ہے، جو صحت مند معاشرے کی تعمیر میں تخلیقی شراکت فراہم کر سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ، آئی پلس ٹی وی مباحثہ، سیمینار، لیکچر، ورکشاپ، ڈائیلاگ، تربیتی کیمپوں، اور سیمینار وغیرہ کے ذریعے تمام کمیونٹیز کے درمیان مذاہب کی بنیاد پر پھیلی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔ آئی پلس ٹی وی کو پوری طرح ایک فیملی چینل بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ، آئی پلس ٹی وی پر اس طرح کے مواد ہوں جو معاشرے کے ہر طبقہ کے لوگوں کو پسند آئےنیز وہ معاشرے کی تعمیر میں مثبت رول بھی ادا کرسکے اور شدت پسندی، تعصب، نسل پرستی، نفرت، فحاشی، تشدد، توہین یا کسی کی دل آزاری کرنے یا دوسری صورت میں قابل اعتراض مواد کو اس چینل پر کبھی بھی نشر نہیں کرنے کے لئے ہم پابند عہد ہیں۔
اسلامی تعلیمات کے علاوہ ہم نےمعاشرتی برائی بھیک مانگنے، خاندانی منصوبہ بندی، کسانوں کی خودکشی، منشیات، بدعنوانی، خواتین کے خلاف جرائم جیسی مختلف سماجی مسائل پر بھی باقاعدگی سے مواد نشر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔آئی پلس ٹی وی پروگرامنگ کے لئے بالکل مختلف طریقہ کار استعمال کرے گا۔ لیکچر کے علاوہ، انٹرویو، مذاکرات، ذاتی اور اجتماعی مباحثہ اور دستاویزی فلم وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ہم انٹرایکٹو پروگراموں کا بھی انعقاد کریں گے جس میں ناظرین بھی حصہ لے سکیں گے۔آئی پلس ٹی وی کے پاس حکومت ہند کی طرف سے نشریات کے لئے ضروری اجازت اور لائسنس موجودہے۔آئی پلس ٹی وی کے پاس پوری طرح وقف اور تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی ایک ٹیم ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جدید بنیادی ڈھانچے سے بھی لیس ہے۔انہوں نے مزید وضاحت سے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہے ۔عام طور پر جو لگ مذہب سے جڑے ہوتے ہیں وہ معاشرے سے کوئی لگائو نہیں رکھتے اور جو معاشرے کی فلاح کے لئے وقف ہوتے ہیں ان کو مذہبی اقدار سے کوئی لگائو نہیں ہوتا ۔ہم کوشش کی ہے کہ ہم مذہب کو معاشرے کی بھلائی میں کیا رول ہے اسے اجاگر کریں ۔اس لئے ہم نے مذہبی و معاشرتی چینل کا اراداہ کیا جو آپ کے سامنے ہے ۔ہماری خواہش ہے کہ آپ بھی ہمارے اس مشن میں جڑیں اورمعاشرے کی مثبت پیش رفت میں ہما را ساتھ دیں۔
انہوں نے بتا یا ،چونکہ آئی پلس ٹی وی حکومت ہند کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، اس لئے اس کو ملک کے کونے کونے میں تمام ڈي ٹی ایچ اور کیبل آپریٹرز کے ذریعے نشر کیا جا سکتا ہے۔ آئی پلس ٹی وی پوری طرح مفت نشریات پیش کرنے والا چینل ہے، اس لئے ناظرین سے کسی بھی قسم کی رکنیت کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...