Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بلا اجازت فریضہ حج کی کوشش پر سزائوں کی منظوری

by | Aug 24, 2015

Khalid Ali and  Family

بھاری جرمانہ، املاک ضبطی اور ملک سے بیدخلی کی سزائیں دی جائیں گی
جدہ:(معیشت نیوز) فریضہ حج ادا کرنے والوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت نے سخت تیور اختیار کرنا شروع کردیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے رواں سال موسم حج سے قبل عازمین حج کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والےافراد کے لیے سخت نوعیت کی سزائوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اجازت کے بغیر حج کے ارادے سے عازمین حج میں شامل ہونے والے افراد کو جرمانہ، گاڑی اور املاک کی ضبطی اور ملک سے بے دخلی جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ حج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی سزائیں دی جائیں گی۔ حج کی نیت سے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کے پاس حکومت کی طرف سے ملنے والا اجازت نامہ ضروری ہو گا۔ کسی عام شہری کے تعاون یا غیر ملکی کی مدد سے حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ عام شہری اورغیر ملکی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو حج کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال حج کے موقع پر غیر قانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے لوگوں کو روکنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ پچھلے سال حج کے موقع پر 2 لاکھ 20 ہزار ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی تھی جو حکومت کی اجازت کے بغیر حج کی کوشش کر رہے تھے تاہم انہیں حجاج سے نکال دیا گیا۔ اس کے علاوہ پچھلے سال حج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 45 ہزار گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے ایمی گریشن و پاسپورٹس کی جانب سے حج کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں 254 فیصلے صادر کیے گئے۔ ان میں 217 فیصلے سعودی شہریوں جب کہ 36 غیر ملکیوں کے خلاف تھے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر نو ماہ اور 23 دن قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں اور ان کی 53 گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔
حکومت کی جانب سے حج کے طے کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے فنگر پرنٹس کا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے جو جعلی طریقے سے حج کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دس سال کے لیے ملک سے نکال دیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...