Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اس سال ٹی سی ایس 75000 نئی ملازمت دے گی

by | Oct 14, 2015

Tata Consultancy
ممبئی:(ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)نے اس 75000 نئی ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلے کمپنی کا ہدف 60000 نئے ملاازمین کی بھرتی کا تھا ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سال کمپنی کی مشکلیں کچھ کم ہوئی ہیں اور بازار سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔
کمپنی کے گلوبل ہیڈ اور ایگزیکیوٹو وائس پریسیڈنٹ اجئے مکھرجی نے کہا ’ہم نے اپنے ملازمین کی بھرتی کے ہدف کو بڑھا دیا ہے ۔اس سال کی پہلی ششماہی میں ہمیں مضبوط گروتھ دیکھنے کو ملا ہے ۔اس لئے ہم نے پہلے سے طے ساٹھ ہزار ملازمین کے ہدف کو بڑھا کر 75 ہزار کردیا ہے ‘‘۔
اجئے مکھرجی نے کہا کہ مقابلہ آرائی میں کمی آئی ہے ۔سال کی پہلی دو سہ ماہی میں ہمیں بہتر رسپانس ملا ہے ۔امید ہے کہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں ہمیں بہتر نتائج کی امید ہے ۔اجئے نے کہا کہ اندرون ملک بازار میں بھی حالات بہتر ہوئے ہیں اور پچھلی سہ ماہی کے مقابلہ میں کچھ سدھار ہوا ہے ۔گذشتہ سہ ماہی میں ٹی سی ایس میں پچیس ہزار ایک سو چھیاسی لوگوں کی بھرتی ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی کمپنی میں کل ملازمین کی تعداد 335620 ہو گئی ہے ۔

Recent Posts

حیدرآباد: مانو میں 4 فروری سے اُردو آن لائن جاب میلہ

حیدرآباد: مانو میں 4 فروری سے اُردو آن لائن جاب میلہ

حیدرآباد  مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پہلا اردو جاب میلہ اب 4 فروری ، 11 بجے دن سے آن لائن منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ اُردو جاب میلے کا اُردو یونیورسٹی ، تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی، سیٹ ون اور ویکر سیکشن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک انعقاد عمل میں...

فضلائےمدارس كيلیے انگریزی زبان و ادب وقت کی ایک اہم ضرورت

محمویہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک کے پروگرام میں علماء کرام کا اظہار خیال. رام نگر:(پریس ریلیز)انگریزی زبان و ادب کے مشہور و معروف علمی و تحقیقی ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کی شاخ محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، رام نگر، کرناٹک میں...

نہایت باصلاحیت منیجر کیوں ضروری ہے؟

نہایت باصلاحیت منیجر کیوں ضروری ہے؟

عبدا لمنعم فائز اسٹار بکس کا شمار دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ 63 ملکوں میں اس کے 21 ہزار سے بھی زائد اسٹور ہیں۔ صرف امریکا میں اسٹار بکس کے 12 ہزار سے زائد اسٹور کام کر رہے ہیں۔ مگر اس ملٹی نیشنل کمپنی کو 1997 ء میں شدید دھچکا لگا۔ ہوا کچھ یوں کہ چند...

برکھا دت این ڈی ٹی وی سے مستعفی،شروع کر سکتی ہیں اپنا علحدہ چینل

برکھا دت این ڈی ٹی وی سے مستعفی،شروع کر سکتی ہیں اپنا علحدہ چینل

نئی دہلی:(معیشت نیوز)سینئر صحافی این ڈی ٹی وی کنسلٹنگ ایڈیٹر برکھا دت نے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا ہے ،قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنا علحدہ نیوز چینل شروع کرسکتی ہیں۔کالج سے فراغت کے فوری بعد انہوںنے صحافتی میدان میں قدم رکھا اور مسلسل ۲۱ برس این ڈی ٹی وی سے وابستہ...