اس سال ٹی سی ایس 75000 نئی ملازمت دے گی

Tata Consultancy
ممبئی:(ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس)نے اس 75000 نئی ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پہلے کمپنی کا ہدف 60000 نئے ملاازمین کی بھرتی کا تھا ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سال کمپنی کی مشکلیں کچھ کم ہوئی ہیں اور بازار سے اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔
کمپنی کے گلوبل ہیڈ اور ایگزیکیوٹو وائس پریسیڈنٹ اجئے مکھرجی نے کہا ’ہم نے اپنے ملازمین کی بھرتی کے ہدف کو بڑھا دیا ہے ۔اس سال کی پہلی ششماہی میں ہمیں مضبوط گروتھ دیکھنے کو ملا ہے ۔اس لئے ہم نے پہلے سے طے ساٹھ ہزار ملازمین کے ہدف کو بڑھا کر 75 ہزار کردیا ہے ‘‘۔
اجئے مکھرجی نے کہا کہ مقابلہ آرائی میں کمی آئی ہے ۔سال کی پہلی دو سہ ماہی میں ہمیں بہتر رسپانس ملا ہے ۔امید ہے کہ تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں ہمیں بہتر نتائج کی امید ہے ۔اجئے نے کہا کہ اندرون ملک بازار میں بھی حالات بہتر ہوئے ہیں اور پچھلی سہ ماہی کے مقابلہ میں کچھ سدھار ہوا ہے ۔گذشتہ سہ ماہی میں ٹی سی ایس میں پچیس ہزار ایک سو چھیاسی لوگوں کی بھرتی ہوئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی کمپنی میں کل ملازمین کی تعداد 335620 ہو گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *