Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی کے ملّت نگر میں ایجوکیشنل گائیڈنس پروگرام

by | Dec 1, 2015

جموں و کشمیر کے ایجوکیشن ڈائرکٹر شاہ فیصل طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے جبکہ اسٹیج پر پدم شری محمود الرحمن ،اطہر صدیق،خالدمخدومی ،لیاقت علی اور مبارک کاپڑی کو دیکھا جاسکتا ہے؛(تصویر: معیشت)

جموں و کشمیر کے ایجوکیشن ڈائرکٹر شاہ فیصل طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے جبکہ اسٹیج پر پدم شری محمود الرحمن ،اطہر صدیق،خالدمخدومی ،لیاقت علی اور مبارک کاپڑی کو دیکھا جاسکتا ہے؛(تصویر: معیشت)

ڈائرکٹر ایجوکیشن جموںو کشمیرشاہ فیصل،چیرمین ممبئی مرکنٹائل بینک پدم شری محمود الرحمن،انکم ٹیکس کمشنروسیم الرحمن ومبارک کاپڑی کی شرکت
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی(معیشت نیوز)’’جہد مسلسل اوربھر پور محنت کے ذریعہ آپ اپنے ہدف کو پاسکتے ہیں اگر آپ سول سروسیز کا امتحان دینا چاہتے ہیں تو اس کی تیاری انٹرمیڈیٹ کے بعد سے ہی شروع کردینی چاہئے‘‘ان خیالات کا اظہار آئی اے ایس کے امتحان میں پورے ملک میں اول آئے جموں کشمیر کے موجودہ ڈائرکٹر ایجوکیشن نے ممبئی کے مضافات میں واقع کثیر مسلم آبادی والی سوسائٹی ملت نگر میں خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے اقراء گیان ایجوکیشنل فائونڈیشن کی جانب سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ ایجوکیشنل،امپلائمنٹ اور کریئر گائیڈنس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’طلبہ و طالبات کا بروقت گائیڈنس نہ ہونا،سول سروسیز کی تیاری کے لیے بر وقت کسی کی رہنمائی نہ پانا بھی طلبہ کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے لیکن ان تمام کے باوجود اگر آپ نے زندگی کا کوئی ہدف طے کر لیا ہے اور اس سمت میں محنت کر رہے ہیں توکامیابی کی اہم کڑی کے طورپر دیکھا جاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’سول سروسیزکے امتحان میں مختلف مراحل سے گذرنا پڑتا ہے لہذا طلبہ کو چاہئے کو وہ شروع سے ہی پینل ڈسکشن،ریژننگ،اخبارات کا مطالعہ ،جنرل نالج وغیرہ کی تیاری کرتے رہیں اور حالات سے ہمہ وقت باخبر رہیں ۔اخبارات میں دی ہندو جیسے سنجیدہ اخبار کا مطالعہ کرنے اور ٹائمز آف انڈیا جیسے سنسنی خیز جھوٹے خبروں کے لئے مشہوراخبار سے دوری بنائے رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آپ انگریزی زبان کو بہتر کرنے کے لیے ادارتی صفحہ کا مطالعہ کیا کریں۔‘‘

مبارک کاپڑی اپنے انوکھے اندازمیں طلبہ و طالبات کو محظوظ کرتے ہوئے جبکہ اسٹیج پر پدم شری محمود الرحمن ،اطہر صدیقی،وسیم الرحمن ،خالدمخدومی ،لیاقت علی کو دیکھا جاسکتا ہے؛(تصویر: معیشت)

مبارک کاپڑی اپنے انوکھے اندازمیں طلبہ و طالبات کو محظوظ کرتے ہوئے جبکہ اسٹیج پر پدم شری محمود الرحمن ،اطہر صدیقی،وسیم الرحمن ،خالدمخدومی ،لیاقت علی کو دیکھا جاسکتا ہے؛(تصویر: معیشت)

علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ممبئی مرکنٹائل بینک کے موجودہ چیر مین پدم شری ڈاکٹر محمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ فیصل ہمارے درمیان موجود ہیں انہیں کام کرنے کے بہت سارے مواقع حاصل ہیں لہذا ایک مرحلہ تو یہ ہے کہ کیسے سول سروسیز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی جائے جبکہ دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ جب کامیابی حاصل کرلی ہے تو پھر ملک و سماج کے ساتھ پوری امت کے لیے کیسے مفید ثابت ہوا جائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر جیسے ماحول میں رہ کر شاہ فیصل نے نمایاں کامیابی حاصل کی ،پورے ملک میں اس کا شہرہ رہا اور اب وہ ایجوکیشن ڈپارٹمنت کے ڈائرکٹر ہیںیقیناً یہ دوسروں کو آگے بڑھنےکا حوصلہ دیتی ہے۔‘‘مدرسہ سے فارغ ہونے کے بعد آئ اے ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے کمشنر وسیم الرحمن نے کہا کہ ’’مدارس کے اندر تعلیم حاصل کرکے بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازہ گیا جبکہ مبارک کاپڑی نے بھی اپنی گفتگو سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...