ممبئی میں میڈیا کے اخلاقیات پر سیمینار

media ekhlaqiyat

صحافیوں،سوشل لیڈروں کے ساتھ کثیر تعداد میں جرنلزم سے وابستہ طلبہ کی شرکت متوقع
ممبئی(معیشت نیوز) روزانہ میڈیا کی گرتی ساکھ اور جھوٹے خبروں کی وجہ سے معاشرے میں پھیل رہی بدگمانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انڈیا لاگ فائونڈیشن نے معیشت میڈیا کے اشتراک سے میڈیا کے اخلاقیات پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا ہے ۔
ممبئی کے پریس کلب میں آج شام چار بجے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں جہاں ہندوستان ٹائمز کی پولٹیکل ایڈیٹر سجاتا آنندن ،سینئر صحافیہ محترمہ جیوتی پنوانی،پریس کلب کے چیرمین گُربیر سنگھ،ٹیلی ویژن جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر ولاس اٹھاولے شرکت کریں گے وہیں روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو اور معیشت پورٹل کے ایڈیٹر دانش ریاض کا بھی خطاب ہوگا۔
انڈیا لاگ فائونڈیشن کے سکریٹری منہاج شیخ کے مطابق ’’میڈیا عوام کے ذہن پر اثر انداز ہونے کا کام کرتی ہےلہذا جب وہی حقیقت سے منھ موڑ لے اور جھوٹی خبروں کی تشہیر کرنے لگے تو معاملہ کیا ہوگا بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔‘‘
منہاج نے کہا کہ ’’معیشت میڈیا گذشتہ کئی برسوں سے اس بات کی کوشش کرتا رہا ہے کہ میڈیا کے اندر جہاں جوابدہی کا جذبہ پیدا ہو وہیں وہ اخلاقیات پر بھی توجہ دے اور اس کام کو دانش ریاض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں تاکہ ان کے جذبات کی بھی ترجمانی ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *