سنگھ پریوار کے نقش قدم پر ممبئی کی میمن برادری متحد

 جنوبی ممبئی کے رچرڈسن اینڈ کرُدداس لمیٹیڈ بائیکلہ میں منعقدہ میمن برادری کی تقریب میں اسٹیج کا منظر،اقبال میمن وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس سے محو گفتگو(فوٹو: معیشت)
جنوبی ممبئی کے رچرڈسن اینڈ کرُدداس لمیٹیڈ بائیکلہ میں منعقدہ میمن برادری کی تقریب میں اسٹیج کا منظر،اقبال میمن وزیر اعلیٰ دیوندر فرنویس سے محو گفتگو(فوٹو: معیشت)

تمام مسلمانوں کے برخلاف صرف میمن کمیونیٹی کے لیے کام کرنے کا عزم،تقریب میںبی جے پی لیڈرومہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی شرکت
ممبئی: (ایجنسی )سنگھ پریوار بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی مسلم سماج کو مختلف طبقات میں تقسیم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے جس کا برملا اظہار بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے کھلے عام کیا ہے لیکن عملی مظاہرہ ممبئی میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب مسلمانوں کے ایک تجارتی طبقہ’’ میمن برادری‘‘ نے اپنی وفاداریاں بی جے پی سے وابستہ کرنے کی کوشش کیں۔ آج یہاں شاندار ’’جلسہ خاص‘‘ میں جہاںدہشت گردی کیخلاف جنگ کرنے کاعزم کیا گیا وہیں تمام میمن برادریوں کو متحد ہونے کی اپیل بھی گئی۔مذکورہ سالانہ تقریب میں جہاں دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سمیت کئی اہم قراردادیں منظورکی گئیں وہیں یہ عہد لیاگیا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کو موثر بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ میمن برادری کے اس اجلاس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس ،پولیس ڈی جی پروین دکشت نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے ملک او رریاست کی ترقی میں مسلم میمن برادری کی خدمات کی ستائش کی اور ہرممکن تعاون دینے کا یقین دلایا ۔
جبکہ اس موقع پر مہاراشٹر میں قحط سالی اور پانی کی قلت کے سلسلے میں حکومت کے اقدامات کی ہرممکن حمایت کا آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن (اے آئی ایم جے ایف)کے 34ویں سالانہ اجلاس میں اعلان کیا گیا ۔واضح رہے کہ اس اجلاس میں مختلف جماعتوں کے ایک ہزار نمائندوں اور عہدیداران نے شرکت کی جو جنوبی ممبئی کے رچرڈسن اینڈ کرُدداس لمیٹیڈ بائیکلہ کے احاطے میں منعقد کیا گیا۔
میمن برادری کا تعلق گجرات سے ہے اوراس کا شمارمسلم تجارتی کمیٹونٹی کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کی آبادی 15لاکھ پر مشتمل ہے اور جنوبی ایشیاء اور خصوصی طورپر کاٹھیاوار سے ان کا تعلق ہے۔
آفیسر فیشن کرافٹ کے مالک میمن فیڈریشن کے صدر اقبال عبد الحمید میمن جنہیں عرف عام میں اقبال آفیسر بھی کہا جاتا ہے نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج میمن برادری کے لیے اہم ترین دن ہے اور یہ دن میمن برادری کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ میمن برادری یواے ای،سعودی عرب،جنوبی ایشیاء،جنوبی افریقہ ،برطانیہ اور کینڈاسمیت دنیا بھر میں موجود ہے۔پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں گجرات میں بڑی تعداد میں ہم آباد ہیں۔ملک کے شہری علاقوں میں جہاں ہم تجارت کرتے ہیں وہیں ہمارے متعدد فلاحی ادارے بھی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ’’ اے آئی ایم جے ایف کے ذریعے تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طبّی معاملات،رہائشی مسائل،معاشی ترقی اور قدرتی آفات اور دیگر بحران میں ریلیف کا کام بھی کیا جاتا ہے‘‘۔
اقبال میمن آفیسر کے مطابق’’ہم بیواؤں کی مدد بھی کرتے ہیں اور انجمن کے ذریعہ اجتماعی شادیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔جبکہ فیڈریشن نے مصیبت اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بھی ایک سیل تشکیل دیاہے‘‘۔واضح رہے کہ اے آئی ایم ایف نے سال 2015-16کے دوران پانچ کروڑ روپےمیمن برادری کےپریشان حال اور غریب افراد میں تقسیم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *