Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حج و عمرہ کے لیے ۱۰۰ نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری ہونے کا امکان

by | May 3, 2016

حج

نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
ریاض (معیشت نیوز)سعودی عرب ویژن ۲۰۳۰کے تحت نئے منصوبوں پر عمل آواری کے لیے کمر بستہ ہے ۔لہذا ۲۰۲۰؁تک سعودی عرب کو محض عمرہ سیزن سے سالانہ ۵۵کھرب ۹۰ ارب روپئے کی آمدنی متوقع ہے۔ایک تخمینہ کے مطابق ہر برس پانچ لاکھ افراد عمرہ ادا کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئندہ برس وزارت حج ۱۰۰ نئی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کی پلاننگ کررہاہے۔جس کا راست فائدہ ہندوستان کو بھی ملنے والا ہے۔

معیشت کی خبر: عمرہ: سعودی معیشت کو 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی آمدنی

مقامی اخبار’’سعودی گزٹ‘‘نے مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےلیے قومی حج و عمرہ کمیٹی کےسابق رکن سعد بن جمیل امام قرشی کے حوالےسے لکھا ہے کہ ۲۰۲۰؁ تک عمرہ ادا کرنے والوں سے ہونے والی آمدنی ۲۰۰ ارب ریال پہنچنے کی توقع ہے۔انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تقریباً ہر سال پانچ لاکھ افراد عمرہ کرتے ہیں ۔چونکہ عمرہ سیزن کا آغاز اسلامی کیلنڈر کے دوسرے مہینے صفر کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے اور ماہ شوال تک رہتا ہے لہذا عازمین ان نو مہینوں کے درمیان آتے ہیں۔

معیشت کی خبر: ہندوستانی معیشت پر حج کے فائدے

انہوں نے کہا کہ رواں عمرہ سیزن ۱۳نومبر ۲۰۱۵ ؁سے شروع ہوا ہے جو جولائی ۲۰۱۶؁ کے آخر تک رہے گا ۔اہم بات یہ ہے کہ مکہ و مدینہ میں تمام بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں۔
اس کے علاوہ ان منصوبوں میں حرمین ایکسپریس ٹرین،جدہ میں نئی شاہ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ،طائف ہوائی اڈہ کی توسیع اور دونوں مقدس شہروں میں ٹاورز کی ایک بڑی تعداد کی تعمیرشامل ہیں۔جبکہ حرمین ٹرین فی گھنٹہ نو ہزار عازمین کو لے کر جائے گی۔
قریشی کے مطابق ’’حج و عمرہ خدمات کے حوالے سے سعودی ۲۰۳۰؁ ویژن ۳۰ ہزار سعودی مرد و خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ۵۰ حج کمپنیاں ہیں لیکن وزارت حج اس سال کے حج کے بعد ۱۰۰ نئی کمپنیوں کو لائسنس دے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...