جن دھن یوجنا کے تحت 21.62 کروڑ اکاؤنٹ کھولے گئے

جن دھن یوجنا

نئی دہلی(ایجنسی) وزیر اعظم جن دھن یوجنا کے تحت اب تک 21.61 کروڑ بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں جن میں سے تقریبا 45 فیصد 9.62 کروڑ کو آدھار کارڈ سے جوڑ دیا گیا ہے۔
خزانہ کے وزیر مملکت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انهوں نے بتایا کہ ایک سروے کے مطابق 67 فیصد صارفین کے لئے یہ ابتدائی اکاؤنٹ ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سورن مدریکرن یوجنا میں 105 جمع کرنے والوں کی طرف سے اس منصوبہ کے تحت اب تک کل 2.8 ٹن سونا جمع کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کا اعلان 16۔2015کے بجٹ میں کیا گیا تھا اور اس کا آغاز پانچ نومبر 2015 کو کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *