بنیادی صفحہ / کارپوریٹ / آئندہ برس سے پوسٹل پیمنٹ بینکس کام کریں گے:روی شنکر

آئندہ برس سے پوسٹل پیمنٹ بینکس کام کریں گے:روی شنکر

Ravi Shankar Prasad Postal Bank

حیدرآباد:(ایجنسی) مرکزی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2017 سے ملک بھر میں پوسٹل پے منٹ بینکس کام کریں گے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں آل انڈیا چیف پوسٹ ماسٹر جنرل آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ای کامرس اور تجارت میں بہترین ترقی محکمہ ڈاک کا ایک اور کارنامہ ہے ۔محکمہ ڈاک کا ملک میں بڑا نٹ ورک ہے ۔ اس کے 1,54,939 ڈاک خانے کشمیر سے کنہیا کماری تک ہیں جس میں 25,516 ڈپارٹمنٹل اور 1,29,339 برانچ ڈاک خانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے ملک کے ڈاک خانوں کی تزئین نو کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوسٹل پے منٹ بینک کے ساتھ اشتراک کیلئے تقریباً 50 کمپنیوں جن میں عالمی بینک ‘ سٹی بینک آف امریکہ بھی شامل ہیں ‘ نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*