Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مرکز نے سودیش درشن پروجیکٹ کے تحت 450 کروڑروپے کی منظوری دی

by | Sep 7, 2016

Swadesh Darshan Yojna

نئی دہلی:وزارات سیاحت کے تحت مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی ایس ایم سی ) نے سودیش درشن اسکیم کے تحت 450 کروڑروپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ ، میں ہیری ٹیج سرکٹ ، اترپردیش میں رامائن سرکٹ ،سکم میں شمال مشرقی سرکٹ اور تمل ناڈو میں ساحلی سرکٹ کا قیام عمل میں آئے گا۔

مدھیہ پردیش میں ہیری ٹیج سرکٹ کے تحت مجموعی 100 کروڑروپے کی پروجیکٹ کی لاگت سے گوالیار- اورچھا – کھجوراہو-چندیری- بھم بیدکا –مانڈو میں سیاحتی سرکٹ بنائے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ کے تحت مختلف سیاحتی مقامات پر عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے گی اور اس میں تھیم پارک اور کھجوراہو میں تعمیر کیا جانے والا کنونشن سینٹر اورمانڈو میں آواز اور روشنی کے شو کا اہتمام جیسی چیزیں شامل ہیں ۔سرکٹ کے تحت سیاحتی مقامات پر باقاعدہ طورسے روشنی کا انتظام ، سیاحتی سہولت مراکز کی تعمیر ، پارکنگ کی گنجائش جیسی چیزوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اتراکھنڈ میں ہیری ٹیج سرکٹ کے تحت 83 کروڑروپے کی مجموعی لاگت سے جاگیشور – دیوی دھرا- کٹارمل – بیج ناتھ مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی فراہمی شامل ہے۔ اتراکھنڈ میں اس پروجیکٹ کے تحت اکولاگ ہٹس کی تعمیر آواز اورروشنی کا شو، مندروں کے راستوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی وغیرہ کے کام شامل ہیں۔

تامل ناڈو میں واقع ساحلی سرکٹ کے تحت 100 کروڑروپے کی مجموعی لاگت سے چنئی – ماملا پورم – رامیشورم – منپڈو – کنیا کماری کے سیاحتی مقاما ت کو ترقی دینے کی تجویز ہے۔ پروجیکٹ کی دیگر خاص باتوں میں آواز اور روشنی کا شو ، ساحل پر درکار سہولتوں کی ترقی ، وویکانند میموریل کو پیدل سیاحوں کے لئے قابل رسائی بنانے کی غرض سے پیدل مسافروں کے پل کی تعمیر اور تروولوور کے مجسمے کی تزئین وآرائش جیسی باتیں شامل ہیں ۔

اترپردیش میں تعمیر کئے جانے والے رامائن سرکٹ کے تحت چترکوٹ اور شرنگویرپورکو ترقی دی جائے گی ۔اس سرکٹ کی پروجیکٹ لاگت 70 کروڑروپے ہے اور اس کے تحت پریکرما مارگ کی تعمیر ، فوڈ پلازہ کی تعمیر ، لیزر شو ، ایم پی اور یوپی کے تحت چتر کوٹ کو جوڑنے والے پیدل پتھ پار برج کی تعمیر ، گھاٹوں کی ترقی ،سیاحو ں کے لئے درکار سہولت مراکز کی تعمیر اور پارکنگ کی گنجائش کی فراہمی جیسی باتیں شامل ہیں ۔ اترپردیش میں رامائن سرکٹ کے تحت ایودھیا کا شہر بھی آتا ہے اور اس شہر کی ترقی کے لئے ریاست کا محکمہ سیاحت اپنی جانب سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ مرتب کررہا ہے۔

شمال مشرقی سرکٹ ریاست سکم میں واقع ہے اور ا س کی مجموعی پروجیکٹ لاگت 95.50 کروڑروپے ہے۔اس کے تحت معیشت حیوانات سے ہم آہنگ لٹھوں کی جھونپڑیوں کی تعمیر ، ثقافتی مراکز کی تعمیر ، پیراگلائڈنگ مراکز کی تعمیر ، کاریگروں کے بازار کی تعمیر ، کوہ پیمائی کرنے والوں کے لئے بیس کیمپوں کی تعمیر اور مراقبے کے لئے ہالوں کی تعمیر جیسی باتیں شامل ہیں۔

Recent Posts

لاپتہ افغان احتجاجی خواتین کی کوئی خبر نہیں: اقوام متحدہ

لاپتہ افغان احتجاجی خواتین کی کوئی خبر نہیں: اقوام متحدہ

کابل:اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اغوا ہونے والی احتجاجی خواتین کی صورت حال کو واضح کرنے کے لیے بارہا کوششوں اور درخواستوں کے باوجود ان کی قسمت کے بارے میں تاحال کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ روینہ...

بی آر شیٹی کی برج خلیفہ سے گھر واپسی : اسلاموفوبیا کے چتا پر جلنے والی ارتھی

بی آر شیٹی کی برج خلیفہ سے گھر واپسی : اسلاموفوبیا کے چتا پر جلنے والی ارتھی

ڈاکٹر سلیم خان کرکٹ ایک زمانے تک روزی کمانے کی طرح ایک بہت سیدھا سادہ کھیل ہوا کرتا تھا۔ لوگ باگ محنت مشقت کرکے جائز ذرائع سے اپنا پیٹ بھرتے تھے ۔ سفید پوش کھلاڑی پانچ دنوں تک صبرو ضبط کے ساتھ میچ کھیلتے تھے۔ اس پر بھی کبھی کبھار بغیر کسی نتیجے کے کھیل برابری پر چھوٹ...

ریلائنس جیو کی لانچنگ کی وجہ سے بن گیا ایک نیا ریکارڈ!

ریلائنس جیو کی لانچنگ کی وجہ سے بن گیا ایک نیا ریکارڈ!

ممبئی، 11 جنوری (ایجنسی): ان لمیٹڈ فری کالنگ اور موبائل ڈاٹا کی پیشکش کے ساتھ لانچ ہوئے مکیش امبانی کے ریلائنس جیو کی وجہ سے ٹیلی مواصلات صارفین کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایک دلچسپ ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔ جیو کی قیادت میں ٹیلی مواصلات کمپنیوں نے اکتوبر...

نیسلے انڈیا کے منافع میں 117 فیصد کا اضافہ

نیسلے انڈیا کے منافع میں 117 فیصد کا اضافہ

نئی دہلی، 30 اکتوبر (ایجنسی): مالی سال 2016-17 کے تیسرے سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں نیسلے انڈیا کے منافع میں 117 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس میں مدت میں کمپنی کو کل 269.79 کروڑ روپے کا منافع ہوا جبکہ مالی سال 2015-16 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو کل 124.20 کروڑ...