قرض نہ ادا کرنے والے صنعت کاروں کا نام منظر عام پر لایا جائے: یچوری


نئی دہلی، 4 اکتوبر (ایجنسی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پبلک سیکٹر کے بینکوں کے کروڑوں روپے کے قرض ادا نہ کرنے والے 100 بڑے صنعت کاروں کے نام عام کرنے اور ان سے قرض کی رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ ایسے قرض کوایک الگ بینک میں منتقل کرنے کی تجویز کو قبول نہ کرے۔
مسٹر یچوری نے مسٹر مودی کو آج لکھے گئے خط میں کہا کہ سرکاری بینکوں سے صنعت کاروں کے لئے گئے قرض کی رقم بڑھ کر دو گنا سے اب تین گنی ہو گئی ہے لیکن ان صنعت کاروں سے اب تک قرض وصول نہیں گیا ہے بلکہ یہ تجویز سامنے آ رہی ہے کہ ایک الگ بینک بنا کر، تمام پبلک بینکوں کے ایسے قرضوں کو اس میں ٹرانسفر کر دیا جائے جنیں صنعتکار واپس نہیں کرپائے ہیں۔
اس طرح حکومت پبلک بینکوں کے نقصان کی تلافی کرنا چاہتی ہے لیکن اس سے صنعتکار قرض ادا کرنے سے بچ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *