Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

فرنچ فرائیز میں خطرناک اجزا کا انکشاف، میک ڈونلڈز بحران میں

by | Oct 8, 2016


نیو یارک، 8 اکتوبر (ایجنسی): یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ یا پروسس شدہ کھانے کھانا مجموعی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ نقصان دہ خوراک کے حوالے سے عالمی سطح پر شعور اجاگر ہونے کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے ادارے میک ڈونلڈز کارپوریشن کو حالیہ چند سالوں میں بہت خسارہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا افراد بھی میک ڈونلڈز کے فرنچ فرائیز کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ “یہ تو صرف آلو ہوتے ہیں، جنہیں تیل میں تلا جاتا ہے اور صرف نمک ڈالا جاتا ہے، ہے نا؟” جی نہیں! یہ ہرگز سچ نہیں ہے۔
تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ فرنچ فرائیز 19 ایسے اجزا کو حامل ہوتے ہیں جنہیں سن کو آپ چونک جائیں گے۔ یہ چیز لیبارٹری کے تجربات کا نتیجہ ہے جو بظاہر آلو جیسی نظر آتی ہے اور ذائقہ بھی ایسا ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ کیمیائی طور پر تیار کردہ جی ایم اوز، ٹرانس فیٹس، کیمیکل اسٹیبلائزرز، پریزرویٹوز، گندم، دودھ اور گائے کے گوشت سے حاصل کردہ چیزوں اور ساتھ ساتھ پٹرولیم اور سلیکون جیسی چیزوں سے حاصل کردہ زہریلے مادوں کا ایک مرکب ہے۔
امریکا کے مشہور ٹیلی وژن شو “متھ بسٹرز” کے میزبان گرانٹ امہارا نے حال ہی میں میک ڈونلڈز کی ایک فرائی فیکٹری کا دورہ کیا تاکہ جان سکیں کہ آخر ان کے فرنچ فرائیز کس چیز سے تیار ہوتے ہیں۔ اس عمل کے دوران انہوں نے پایا کہ میک ڈونلڈز کے فرائیز دراصل “ریورس انجینئرنگ” کا نتیجہ ہیں اور یہ کئی نقصان دہ اجزا سے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس کے اجزا میں سویابین کا تیل، کنولا تیل، ہائیڈروجنیٹڈ تیل، ڈیکسٹروس، سٹرک ایسڈ، آلو، نمک، ہائیڈرولائزڈ گندوم، ٹیرٹری بٹلی ہائڈرو کوئنون (ٹی بی ایچ کیو)، سوڈیم ایسڈ پائروفاسفیٹ، ڈائی میتھل پولیس سلوکسین، بیف کا قدرتی ذائقہ، ہائیڈرولائزڈ دودھ اور ہائیڈروجنیٹڈ سویابین تیل شامل ہیں۔ اس میں پائے جانے والے تین اجزا ٹی بی ایچ کیو اور ڈائی میتھل پولیس سلوکسین اور ہائیڈروجنیٹڈ سویابین تیل ہیں۔
ٹی بی ایچ کیو دراصل خوراک میں استعمال ہونے والا وہ فینول ہے جو انہیں خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ یہ خوشبوؤں اور بایو ڈیزل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ہائیڈروجنیٹڈ سویابین تیل کا روزمرہ استعمال صحت کے لیے بہت بہت نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق امریکا میں ہر سال امراض قلب کی وجہ سے ہونے والی ایک لاکھ اموات کو محض نان ہائیڈروجنیٹڈ پولی سیچوریٹڈ یا مونو سیچوریٹڈ تیل کے استعمال سے ہی روکا جا سکتا ہے۔
ڈائی میتھل پولیس سلوکسین وہ مرکب ہے جو عام طور پر ہیئر کنڈيشنرز، باریک سیمنٹ اور ایکویریئم ٹینک میں بہاؤ کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں خطرناک کیمیائی مادہ فورملڈی ہائیڈ بھی ہوسکتا ہے جو کینسر، الرجی، دماغ کو نقصان پہنچانے اور مدافعتی نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مستقبل میں آنے والی نظریں ماضی پر نظر دوڑائیں گی تو حیران ہوں گی کہ آخر وفاقی اداروں نے اس کثیر القومی کارپوریشن کو اجازت کیسے دی کہ یہ دنیا کی آبادی پر اپنے تجربات کرے اور اس عمل کے دوران کروڑوں افراد کی صحت سے کھیلے۔ میک ڈونلڈز کی اشتہاری مہم کا اصل ہدف وہ بچے اور نوعمر ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنی کیمیائی خوراک کی لت لگانا چاہتا ہے اور یوں ہر طرف سے منافع کماتا ہے۔
لیکن اب اس کے لیے حالات اتنے اچھے نہیں رہے۔ ایک جائزے کے مطابق گزشتہ سال میک ڈونلڈز کے 700 سے زیادہ اسٹور بند ہوئے اور اس کی آمدنی میں 11 فیصد اور منافع میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ میک ڈونلڈز جیسے بڑے حجم کے اداروں کے لیے 2 سے 3 فیصد کمی بھی بہت بڑی ہوتی ہے۔ اس لیے صنعتی ماہرین کے خیال میں یہ دھچکے میک ڈونلڈز کے لیے کافی ثابت ہوں گے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...