کوئلہ پروڈکشن:ہندوستان 2020 تک امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا


نئی دہلی، 10 اکتوبر (ایجنسی): ایک تازہ ترین تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کوئلہ پروڈکشن کے شعبہ میں ہندوستان جلد ہی امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ بازار کی خبر رکھنے والی ’بی ایم آئی‘ کی ایک تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ سال 2020 تک ہندوستان امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر کوئلہ پروڈکشن کے معاملے میں چین کے بعد نمبر 2 ملک بن جائے گا۔
دنیا کے کوئلہ پروڈکشن میں اگر ہندوستان کی شراکت داری کو دیکھا جائے تو اس وقت یہ 9.8 فیصد ہے۔ سال 2020 تک اس کے 12.7 فیصد تک پہنچنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ حالانکہ بی ایم آئی نے متنبہ کیا ہے کہ کوئلہ کانکنی کے ذریعہ پرائیویٹ سیکٹروں کے کانکنوں کے لیے کھولنے میں تاخیر کی وجہ سے ہندوستان اپنے پروڈکشن ٹارگیٹ سے پیچھے رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *