ہندوستان کے بنیادی ڈھانچہ شعبہ میں روس کی 50 کروڑ کی سرمایہ کاری


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ایجنسی): روس نے پہلی مرتبہ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں 50 کوڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی روس ایک ارب کی رقم والے روس-ہند سرمایہ کاری فنڈ کی بنیاد ڈالنے کے لیے تقریباً اتنی ہی رقم نوتعمیر نیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ فنڈ (این آئی آئی ایف) میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ آر ڈی آئی ایف کے چیف ایگزیکٹیو کریل دیمتریو نے بتایا کہ اس مشترکہ فنڈ میں روسی بلاواسطہ سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گا جو ہندوستان میں روسی کاروباری سرگرمیوں کے لیے پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقی کی حمایت کرے گا۔
دیمتریو نے کہا کہ روسی سامانوں سمیت اس فنڈ کی سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچہ منصوبہ میں کیا جائے گا۔ ہم توانائی، پیٹرو کیمیکل، ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور مختلف منصوبوں میں پراعتماد ہیں، جہاں ہماری کمپنیاں ہندوستان میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ فنڈ کو شروع کرنے کے مقصد سے یہ سمجھوتہ نوتشکیل این آئی آئی ایف کے لیے اپنی طرح کی پہلی ایسی شراکت داری ہے اور آج سے گوا میں شروع ہو رہے دو روزہ آٹھویں برکس سمیلن میں علیحدہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے سامنے اس پر دستخط کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *