ہندوستانی ریشم کے برانڈنگ کی اشد ضرورت : اسمرتی ایرانی


نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (ایجنسی): ٹیکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نےکہا ہے کہ ہندوستانی ریشم کی اندرون اور بیرون ملک برانڈنگ کی اشد ضرورت ہے تاکہ برانڈ والی مصنوعات کی طرف غیر ملکی خریداروں کی توجہ مبذول ہو سکے اور بہتر قیمت مل سکے۔ وزیر موصوفہ نے ان خیالات کا اظہار انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل کی جانب سے پرگتی میدان میں منعقدہ پانچویں انڈیا انٹر نیشنل سلک میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ ریشم میلہ 15 سے 17-2016 اکتوبر تک چلے گا۔

ہندوستانی ریشم صنعت کے تابناک مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی ایرانی نے ریشم مصنوعات کی نمائش کے انعقاد کے لیے کونسل کی ستائش کی۔ انہوں نے ایس ایم ایس کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے بھی کونسل کی تعریف کی۔ اس پلیٹ فارم کی فراہمی سے مصنوعات کی رسائی غیر ملکی خریداروں تک ہوتی ہے۔

اس موقع پر ٹکسٹائل کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا بطور مہمان خصوصی، سنٹرل سلک بورڈ کے چیئر مین جناب کے ایم ہنومنتھاریپّا اور انڈین سلک ایکسپورٹ پرموشن کونسل کے چیئرمین جناب ٹی وی ماروتھی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *