جیو اور ائیر ٹیل کے بعد اَب ائیر سیل نے کیا سستی شرح پر ڈیٹا دینے کا اعلان


ممبئی، 17 اکتوبر (ایجنسی): ریلائنس Jio کے مارکیٹ میں قدم رنجا ہونے کے بعد سے ہی ٹیلی کام کمپنیوں میں ایک جنگ کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔ ریلائنس جیو کے مقابلے میں ائیر ٹیل نے تو اپنی نئی اسکیم کا اعلان کر ہی دیا تھا اب ائیر سیل نے بھی محض 24 روپے کی شرح سے 1 جی بی ڈیٹا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کی ویلیڈیٹی 28 دنوں کی ہوگی۔ سب سے پہلے آپ کو 329 روپے کا ریچارج کرانا ہوگا۔ اس میں یوزرس کو 28 دنوں کے لیے 2جی بی (3 جی) ڈیٹا ملے گا۔ ڈیٹا ختم ہونے کے بعد یوزرس کو 1 جی بی ڈیٹا (3 جی) کے لیے صرف 24 روپے ہی دینے ہوں گے۔ ائیرسیل فی الحال یہ آفر بہار، جھارکھنڈ، کولکاتا، آسام، چنئی، کرناٹک، آندھرا پردیش، اڈیشہ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے یوزرس کو دے رہی ہے۔ ائیرسیل کے چنئی سرکل کے ایک اعلیٰ افسر نے اس سلسلے میں کہا کہ ”ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے یوزرس قیمتوں کی فکر کیے بغیر انٹرنیٹ کا استعمال کریں۔ ہم اپنے کسٹمرس کی امید پر کھرا اترنے کے لیے لگاتار محنت کرتے ہیں اور اس کا نتیجہ ہے کہ ہم نے ’ویلیو فار منی پروڈکٹس‘ لانچ کیے ہیں۔“
قابل ذکر ہے کہ تین دن قبل ہی ریلائنس جیو کی طرز پر ائیرٹیل نے بھی تین مہینوں تک نئے یوزرس کو فری انلمیٹڈ ڈیٹا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ائیرٹیل نہ صرف فری ڈیٹا دینے کی تیاری میں ہے بلکہ اپنے انفراسٹرکچر کو اپ ڈیٹ کر کے 100 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ دینے کی بھی تیاری میں ہے۔ اس کے علاوہ ائیر ٹیل کے ایک منصوبہ کے مطابق یوزرس کو 1جی بی 4 جی انٹرنیٹ پیک پر مزید 14 جی بی 4 جی ڈیٹا دیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یوزرس کو 1 جی بی کی قیمت میں 15 جی بی 4 جی ڈیٹا ملے گا۔ اس کے لیے یوزرس کے پاس 4جی اسمارٹ فون اور ائیر ٹیل کا 4جی سم ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *