رواں مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی شرح 8 فیصد ہوگی: میگھوال


حیدر آباد، 24 اکتوبر (ایجنسی): مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے آج کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح اس مالی سال میں 8 فیصد رہے گی جب کہ زرعی شعبہ کی شرح ترقی 4 فیصد سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔ مالیات اور کمپنی معاملوں کے ریاستی وزیر مملکت میگھوال نے کہا کہ ایشیا میں چین گزشتہ 20 سال سے 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ اب ہم نے کچھ گراوٹ دیکھی ہے۔ ہندوستان 7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ اس سال ہم زرعی شعبہ کی شرح ترقی 4 فیصد سے زیادہ رہنے کی امید کر رہے ہیں۔
میگھوال نے یہاں ہندوستانی سندی لیکھاکار سنستھان کی بین الاقوامی تقریب ’گیان یگن‘ کو خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انھوں نے کہا ک 1952 سے ہم اپنی زرعی شعبہ کی شرح ترقی کا نشانہ 4 فیصد رکھ رہے ہیں۔ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم 4 فیصد کی شرح ترقی حاصل کریں گے۔ یہ ایک حصولیابی ہوگی۔ ہماری اقتصادیات یقینا 8 فیصد پہنچے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *