’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ میں آندھرا پردیش سرفہرست


نئی دہلی، 1 نومبر (ایجنسی): ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ (کاروباری سہولت کے لحاظ سے) میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ بالترتیب نمبر 1 اور 2 ہو گئے ہیں جب کہ گجرات اس فہرست میں کھسک کر تیسرے مقام پر چلا گیا ہے۔ گزشتہ سال گجرات نمبر 1 پر قابض تھا۔ یہ فہرست عالمی بینک اور ڈی آئی پی پی نے مل کر تیار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ’تجارتی اصلاحات کے عمل درآمد میں ریاستوں کا اندازہ، 2016‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ میں یہ رینکنگ دی گئی ہے۔ یہ فہرست مرکزی حکومت کے صنعتی پالیسی اور ترقی محکمہ (ڈی آئی پی پی) کے 340 نکات والے تجارتی اصلاحات کار منصوبہ کے عمل درآمد کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس فہرست میں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور ہریانہ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے مقام پر ہیں۔ کل 10 اصلاحاتی شعبوں سے منسلک منصوبہ کار میں 58 عمل، پالیسیاں، سرگرمیاں اور نظام کار شامل ہیں۔ یہ خصوصاً سنگل ونڈو منظوری، ٹیکس اصلاحات، مزدوری اور ماحولیاتی اصلاحات، تنازعہ کا حل اور تعمیرات پرمٹ ہیں۔ گزشتہ سال کی فہرست میں گجرات اول مقام پر تھا جب کہ آندھرا پردیش دوسرے اور تلنگانہ تیسرے مقام پر تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *