10 مہینے میں چین نے ہندوستانی کمپنیوں میں 6000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی


نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی): گزشتہ کچھ سالوں سے چین اور جاپان کے کئی سرمایہ کاروں نے ہندوستانی کمپنیوں نے رقم کی خوب سرمایہ کاری کی ہے۔ خصوصاً اب تک علی بابا اور سافٹ بیک کی جانب سب سے زیادہ سرمایہ لگایا گیا ہے۔ لیکن گزشتہ دو سالوں میں بونوس پارٹنرس، ریبرائٹ وی سی، ڈیجیٹل گارایج، جی ایم او، ٹینسینٹ، سی ٹرپ، ہل ہاﺅس کیپٹل اور شاﺅمی بھی لگاتار انڈین اسٹارٹ اَپس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ تنہا چین کی کمپنیوں کی جانب سے 87 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
ونچر انٹلی جنس ریسرچ ڈاٹا کے مطابق چین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے سال 2015 میں کیے گئے معاہدوں کی تعداد 6 تھی جو اس سال ستمبر مہینے تک سات ہو گئی۔ چین کے ساتھ اس سال کل 7 معاہدے ہو چکے ہیں اور ابھی تین مہینے کا وقت باقی ہے۔ وہیں جاپان کے سرمایہ کاروں نے گزشتہ سال 21 معاہدے کیے تھے اور وہ اس سال میں اب تک 18 معاہدے پوری کر چکا ہے۔ سال 2015 میں چین اور جاپان کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 28 سرمایہ کاری کیے گئے ہیں۔ ہندوستان کے اسٹارٹ اَپس میں چینی کمپنیاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس سال ستمبر مہینے تک چین کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 87 کروڑ ڈالر کا سرمایہ لگایا جا رہا ہے۔ حالانکہ معاہدے کی تعداد اور رقم سے متعلق ’کو-انویسٹمنٹ‘ کا حصہ بھی شامل ہے۔ اس سال چین کی ای-کامرس کمپنی علی بابا کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ علی بابا نے پے ٹی ایم میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *