نئی دہلی، 11 نومبر (ایجنسی): جاپان کی کمپنی ’کائی گروپ‘ نے ہندوستانی بازار میں قدم رکھ دیا ہے۔ کمپنی نے نیم رانا، راجستھان میں جمعرات کو اپنے 30 ہزار اسکوائر فیٹ میں پھیلے مینوفیکچرنگ مشنری کا آغاز کیا۔ اس مشنری میں موجودہ سرمایہ 60 کروڑ روپے ہے اور مستقبل قریب میں 86 کروڑ روپے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کائی گروپ ہندوستان میں شروع میں اپنے گرومنگ اور بیوٹی شعبہ کے تحت موجودہ عالمی پورٹ فولیو سے تین الگ الگ مصنوعات بنائے گا۔ کمپنی حال میں دنیا کے 7 ممالک میں موجود ہے۔ پوری دنیا میں کمپنی کے 10,000 سے زائد مصنوعات ہیں۔
اس افتتاح کے ساتھ ہی جاپان، چین، ویتنام اور کوریا کے بعد ہندوستان پانچواں ملک بن گیا ہے جہاں کائی کا مینوفیکچرنگ مشنری ہے۔ کمپنی کے ذریعہ کوکنگ، گرومنگ، بیوٹی کیئر اور صحت کے شعبہ میں مصنوعات کی پیشکش کی جاتی ہے۔ اس مشنری کا افتتاح جاپان سفارت خانہ میں وزیر (اقتصادی ترقی) کینکو سونے اور کائی گروپ کے سی ای او اور صدر کوزی ایندو کی موجودگی میں کیا گیا۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...