مہنگائی کی شرح 2018 تک 2-6 فیصد رہنے کا امکان


چنئی، 15 نومبر (ایجنسی): عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فنچ ریٹنگز نے امکان ظاہر کیا کہ سال 2018 کے آخر تک مہنگائی کی شرح انڈین ریزرو بینک کے وسط مدتی نشانہ یعنی 2-6 فیصد کو چھو لے گی۔ ریٹنگ ایجنسی نے اپنے دو ماہی تجزیہ میں کہا کہ فنچ کا اندازہ ہے کہ مہنگائی سال 2018 کے آخر تک آر بی آئی کے وسط مدتی نشانہ کے مطابق دو سے چھ فیصد کے درمیان رہے گی۔ ایجنسی نے کہا کہ آر بی آئی کی پالیسی میں اس وقت کے مقابلے میں ابھی کا ڈھانچہ یہ طے کرے گا کہ کیا مہنگائی کو نشان زد نیا ڈھانچہ صحیح معنوں میں حکومت میں بدلاﺅ ہے۔ فنچ نے کہا کہ رگھو رام راجن کے آر بی آئی گورنر کی شکل میں تین سال کی مدت کار میں روپیہ مستحکم تھا، اس لیے شاید یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ان کے جانے سے تھوڑی گھبراہٹ پھیلی ہے۔
فنچ وائر کے سینئر تجزیہ نگار ڈین مارٹن نے کہا ”حالانکہ آر بی آئی کو چلانے کے لیے راجن کے جیسا ہی ہائی پروفائل گورنر چاہیے، ایسا نہیں ہے۔ کیوں کہ سنٹرل بینک کی ترجیح مہنگائی اور اقتصادی استحکام ہے۔ آر بی آئی کے نئے سربراہ اب اُرجت پٹیل ہیں۔ ساتھ ہی نومنتخب چھ لوگوں کی کرنسی پالیسی کمیٹی ہی کرنسی پالیسی کے فیصلے لیتی ہے۔ راجن کے جانے کے بعد اس کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شرح سود میں تخفیف کا فیصلہ لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *