ایران کی کرنسی اب ریال نہیں ’تومان‘ ہوگی


تہران، 8 دسمبر (ایجنسی): تہران حکومت نے ملک کی کرنسی کا نام ریال سے بدل کر تومان رکھنے کی ایک تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق حال میں ایران کے غیر رسمی بازار میں ایک تومان 10 ریال کے برابر اور ایک ڈالر تقریباً 3,900 تومان کے برابر ہے۔ حکومت کے اس قدم کو ملک کے قانونی اداروں سے حتمی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ 1932 سے قبل ایران کی کرنسی تومان تھی۔ اسے بعد میں بدل کر ریال کر دیا گیا تھا اور 10 ریال ایک تومان کے برابر تھا۔ گزشتہ کچھ دہائیوں سے تومان ایرانی کرنسی کی سرکاری یونٹ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *