ٹاٹا کی گاڑیاں نئے سال میں 25 ہزار روپے تک مہنگی ہو جائے گی


نئی دہلی، 12 دسمبر (ایجنسی): ٹاٹا موٹرس نے آئندہ مہینے سے اپنے مسافر گاڑیوں کی قیمت میں 25 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پروڈکشن خرچ میں اضافہ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مسافر گاڑیوں کی قیمت میں ماڈل کے حساب سے 5 ہزار سے 25 ہزار تک اضافہ کرے گی۔ یہ اضافہ یکم جنوری سے نافذ ہوگی۔ ٹاٹا موٹرس کے چیئرمین مینک پاریک نے کہا کہ ”خام مال مثلاً لوہا، الومینیم، تانبا اور ربڑ کی قیمت وقت کے ساتھ بڑھے ہیں۔ اس سے ہم پر کافی دباﺅ ہے۔ اس وجہ سے ہمیں مسافر کاروں کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔“ انھوں نے کہا کہ کمپنی کی کاروں کی اچھی طلب بازار میں ہے۔ ماہانہ بنیاد پر کمپنی کی فروخت بڑھ رہی ہے۔ اس میں حال ہی میں بازار میں اترے ٹیاگو کا خاص تعاون ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *