بنیادی صفحہ / بازار / آن لائن مارکیٹنگ / ’امیزن‘ ایپ اب دہلی اور ممبئی میں بھی دستیاب

’امیزن‘ ایپ اب دہلی اور ممبئی میں بھی دستیاب


بنگلورو، 20 دسمبر (ایجنسی): امیزن انڈیا نے سوموار کو دہلی اور ممبئی میں ’امیزن ناﺅ ایپ‘ لانچ کیا جس پر صارفین مختلف مقامی ریٹیل دکانوں سے روزانہ استعمال کی 5000 سے زیادہ ضروری اشیاءکی خریداری کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے خریداری کرنے پر صرف 2 گھنٹے میں یا قبل سے مقررہ مدت کے مطابق پروڈکٹ کی ڈیلیوری کی جائے گی۔
امیزن انڈیا کے کیٹگری لیڈر سوربھ شریواستو نے ایک بیان میں بتایا کہ ”ہمارا مقصد ہمارے پلیٹ فارم پر صارفین کو سب سے اچھے انتخاب اور قیمت طے کرنے کے ساتھ خوشیاں فراہم کرنا ہے۔“ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے اور 350 روپے سے زیادہ قیمت کے سامان کی خریداری پر مفت ڈیلیوری کی جاتی ہے۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*