ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ 2016: وزارت صحت کو سونے کا تمغہ حاصل


نئی دہلی، 20 دسمبر: سرکاری اکائیوں کے ذریعے ای-حکمرانی کے زیادہ سے زیادہ اختراعی اقدامات کو فروغ دینے کیلئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے ذریعے جاری کئے گئے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ-2016 میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو ویب رتن زُمرے میں سونے کا تمغہ ملا ہے۔ الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون وانصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے یہ ایوارڈ دیا۔ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ، جنہیں پہلے ویب رتن ایوارڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، نیشنل پورٹل آف انڈیا کے دائرے کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ یہ ایوارڈ حکومت کی مختلف اکائیوں کے ذریعے ای-حکمرانی کیلئے مثالی اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں ای-حکمرانی کے ڈائریکٹر جناب جتیندر اروڑا نے یہ ایوارڈ قبول کیا۔ ویب رتن ایوارڈ حکومت ہند کی کسی ایسی وزارت یا محکمے کی عزت افزائی کیلئے دیا جاتا ہے جس کی ویب سائٹ پر جامع موجودگی ہو اور جو کوالٹی، کوریج اور استعمال کرنے والوں کیلئے اطمینان بخش مواد کے ساتھ ساتھ جواب دہی کا بھی اظہار کرتا ہو۔ اس ایوارڈ کیلئے شہریوں کو خدمات، افادیت اور ویب سائٹ پر رسائی میں آسانی کا بھی تجزیہ کیا جاتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ویب سائٹ یویو یو ٹرائی لوجی کے معیار پر کھری اترتی ہے۔ یہ سرکاری زبانوں کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت کے مطابق پوری طرح دوزبانوں میں اور سبھی کیلئے اس کی رسائی بہت آسان ہے۔ ویب سائٹ میں بصارت سے معذور استعمال کرنے والوں کیلئے خصوصی فیچر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

یہ ویب سائٹ حکومت ہند کی ویب سائٹ کیلئے رہنما خطوط پر پوری طرح عمل درآمد کرتی ہے اور اس میں ضروری منظوری کے بعد تمام متعلقہ ویب پالیسیوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ایک بہترین مواد کے بندوبست کا نظام (سی ایم ایس) ویب سائٹ کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی مربوط کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *