Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹیکس نمٹانے سے متعلق منصوبے کی مدت 31 جنوری تک بڑھائی گئی

by | Dec 30, 2016


نئی دہلی، 30 دسمبر (ایجنسی): ووڈافون اور کیئرن انرجی جیسی کمپنیوں کو پرانے ٹیکس تنازعہ نمٹانے کے لیے ایک مہینے کا مزید وقت دیتے ہوئے حکومت نے اپنی ٹیکس تنازعہ حل منصوبہ کی مدت 31 جنوری 2017 تک بڑھا دی ہے۔ وزیر مالیات ارون جیٹلی نے سال 2016-17 کے بجٹ میں اس منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ ’براہ راست ٹیکس تنازعہ حل منصوبہ‘ نام کے اس منصوبہ کا مقصد نہ صرف گزشتہ تاریخ والے ٹیکس تنازعہ کا حل نکالنا ہے بلکہ ڈائریکٹ ٹیکس سے جڑے 2.6 لاکھ معاملوں کا نمٹارا کرنا بھی ہے جن میں تقریباً 5.16 لاکھ کروڑ روپے کا ٹیکس پھنسا ہوا ہے۔ پرانے ٹیکس تنازعہ نمٹانے کی خواہش مند کمپنیوں کو منصوبہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اب اس مدت کو بڑھا کر 31 جنوری 2017 کر دیا گیا ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے یہ جانکاری دی ہے۔
حکومت نے 26 مئی 2016 کو منصوبہ کو نوٹیفائی کیا جس میں کہا گیا تھا کہ منصوبہ یکم جون سے کھل کر 31 دسمبر کو بند ہو جائے گا۔ سی بی ڈی ٹی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر کہا ہے کہ ”متعلقہ نوٹیفکیشن میں 31 دسمبر 2016 کی جگہ پر 31 جنوری 2017 پڑھا جائے۔“ اس منصوبہ میں ٹیکس تنازعہ کے حل کے لیے آگے آنے والی کمپنیوں کو بقایہ ٹیکس کی اصل رقم کی ادائیگی کرنے پر جرمانہ اور سود سے چھوٹ ہوگی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تاریخ والے ٹیکس معاملوں کو چھوڑ کر دیگر معاملے جو 29 فروری 2016 کو انکم ٹیکس کمشنر (اپیل) کے سامنے زیر التوا ہیں، ان میں تنازعہ والی ٹیکس رقم اور تجزیہ کی تاریخ تک بنے سود کی ادائیگی کر کے معاملہ نمٹایا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...