سروس ٹیکس کے آپشنل ہونے سے ریستوران کے 8.5 ملین ملازمین ہوں گے متاثر!


نئی دہلی، 3 جنوری (ایجنسی): ریستوران بل میں لگنے والے سروس چارج کو آپشنل بنانے سے متعلق مرکزی امورِ صارفین کی وزارت کی جانب سے کیا گیا اعلان، اس بزنس سے منسلک لوگوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کر سکتا ہے۔ نیشنل ریستوران ایسو سی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے صدر ریاض املانی نے بتایا کہ اس سے اس علاقے سے جڑے 8.5 ملین ملازمین متاثر ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں نیشنل ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن آف انڈیا نے حال ہی میں اس فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صارفین ریستوران میں سروس ٹیکس نہیں دے سکتے ہیں تو وہ کھانا بھی نہ کھائیں۔ املانی نے بتایا کہ ”اگر اس طرح کا کوئی بھی بیان بغیر سوچے سمجھے دیا جاتا ہے، تو یہ ملازمین کے لیے بے حد نقصان دہ ہوگا۔ یہ معاملہ صرف مالک تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ برتن دھونے والے، کئیر ٹیکر اور ٹائلٹ کلینر سمیت ان تمام ملازمین سے بھی جڑا ہے جو کہ اس سے منسلک ہیں۔ آپ ایسے لوگوں کے روزگار کو کیسے چھین سکتے ہیں۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *