کوچی، 5 جنوری (ایجنسی): جائفل، جاوتری، زیرہ، لہسن کی طلب میں زبردست اضافہ ہونے کے سبب ہندوستان سے مسالحوں کی برآمدگی میں مالی سال 2016-17 کی پہلی چھ ماہی میں 5 فیصد کا اضافہ اور اسی مدت کے دوران قیمت میں 7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس مالی سال میں مسالحوں کی برآمدگی 8415.97 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں کل 7892.65 کروڑ روپے کے مسالحوں کی برآمدگی درج کی گئی تھی۔ مسالحوں کی برآمدگی اپریل-ستمبر 2016 کے دوران 437360 ٹن ہوا جب کہ مالی سال 2015-16 کی پہلی چھ ماہی میں یہ 414780 ٹن ہی تھا۔
مرچ نے 165000 ٹن لدان اور 2307.75 کروڑ روپے حصولی کے ساتھ اپریل-ستمبر 2016 کے دوران سب سے زیادہ برآمد کیے جانے والے مسالحے میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...