پیٹرول اسٹیشنوں پر کارڈ کا استعمال کرنے پر کوئی اضافی محصول نہیں:وزیراعظم

petrol-pump

نئی دہلی(ایجنسی) پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب دھرمیندرپردھان نے کہا ہے کہ پیٹرول اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرنے پر نہ توصارفین سے اور نہ ہی پیٹرول پمپ ڈیلروں سے کوئی اضافی محصول لیاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فروری 2016 میں رہنما خطوط جاری کئے تھے، جن میں کہاگیا تھا کہ مرچَنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) چارج صارفین سے نہیں لیا جائے گا اور شراکت داروں کو ایم ڈی آر چارجیز کو جذب کرنے کے لئے مناسب اقدام کرنے ہوں گے۔

پٹرول پمپ ڈیلروں کی ایسوسی ایشن کے ذریعہ اٹھائے جانے والے معاملے کو پیٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر اضافی محصول لیاجارہا ہے۔ حکومت کی کارروائی کے بعد جناب پردھان نے کہا کہ پٹرول اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرنے پر نہ توصارفین اور نہ ہی پیٹرول پمپ ڈیلروں پر کوئی اضافی محصول عائد نہیں کیا جائے گا اور یہ 13/جنوری 2017 کے بعد بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ ٹرانزیکشن فیس بینک اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے درمیان ایک تجارتی ماڈل ہے، جس کو سلجھا لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *