’’میراث‘‘کے ذریعہ نئی نسل تک گنگا جمنی میراث پہنچانا ہے:قیصر خالد

میراث

ممبئی:(معیشت نیوز) آج شام چھ بجے پاسبان ادب کے زیر اہتمام ’’میراث‘‘پروگرام کا انعقاد رویندر ناٹیہ مندر ،پربھا دیوی میں ہونے جا رہا ہے جس میں بالی ووڈ کی اداکارائوں کے علاوہ شاعر و شاعرات کی شرکت متوقع ہے۔پروگرام کے آرگنائزر آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد کہتے ہیں’’میراث کے ذریعہ ہم نئی نسل تک اس تہذیب کو منتقل کرنا چاہتے ہیں جسے نوجوان نسل بھولتی جا رہی ہے۔اردو کے اندر جو شیرنی ہے اس کا اندازہ انہیں کو ہے جو اس زبان و تہذیب سے آشنا ہیں۔نئی نسل تک اپنی میراث منتقل کرنا اب لوگوں کا کام ہے جو اسے سمجھتے ہیں لہذا یہی جذبہ مجھے مذکورہ پروگرام آرگنائز کرنے پر آمادہ کرتا ہے‘‘۔
قیصر خالد کہتے ہیں’’سابقہ پروگراموں کے بالمقابل اس پروگرام میں تکینکی طور پر بھی ہم نے جدت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔لہذنشست وبرخاست ہو یا مہمانوں کی آمد کا سلسلہ تمام چیزوں میں ہم نے ٹیکنالوجی کا سہا را لیا ہے۔‘‘
احباب سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے قیصرکہتے ہیں’’سابقہ تین پروگراموں کو دیکھنے کے بعد اب یہ چوتھا پروگرام ہم ایسی جگہ رکھ رہے ہیں جہاں مراٹھی کے ساتھ اردو کے شائقین کی بڑی تعداد آباد ہے۔مجھے امید ہے کہ اس پروگرام کو بھی سراہا جائے گا‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *