یوپی کےہاتھرس میںبکرےکےگوشت کی دکانوں میں آگ لگادی گئی

سنگھ پریوار کے غنڈوں کے ذریعہ شہید کئے گئے اخلاق کے گھر والے آہ و بکا کرتے ہوئے
(فائل فوٹو )سنگھ پریوار کے غنڈوں کے ذریعہ شہید کئے گئے اخلاق کے گھر والے آہ و بکا کرتے ہوئے

نئی دہلی۔ اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں گوشتکی تین دکانوں میں نامعلوم انتہا پسندوں نے آگ لگا دی۔ آگ سے پوری دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ اطلاع ملنے کے بعدجائے حادثہ پر پہنچی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہاتھرس کے کوتوالی صدر علاقے کے كاشی رام کالونی کے پاس دیر رات کچھ نامعلوم انتہا پسندوں نے گوشت کی 3 دکانوں میں آگ لگا دی۔ دکان کے مالکان کو صبح جب اس معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
دکان کے مالک شکیل نے حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ حکومت بنی ہے تب سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ دکان ہی ہماری روزی روٹی تھی۔ تینوں دکانوں کو جلا دیاگیا اب ہم کہاں جائیں۔ اب ہم کوئی کام بھی نہیں کر پائیں گے کیونکہ ہم گوشت کی دکان کے علاوہ کچھ اور نہیں کر سکتے۔
ہاتھرس کے ایس پی دلیپ کمار نے کہا کہ جلیشر روڈ پر بکرے کےگوشت کی دوکانیں تھیں، جن میں دیر رات آگ لگ گئی جس کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور آگ کو بجھا دیا گیا۔ آگ کی وجہ کیا ہے اس کی ہم جانچ کر رہے ہیں اور جلد ہی پتہ لگا لیں گے۔ ایک دکان کے مالک سندھی نے کہا کہ ہماری میٹ کی دکان تھی اسے جلا دیا۔ چھوٹی سی دکان تھی اسی سے ہم اپنا گھر کا خرچ چلاتے تھے۔ 10 سال سے دکان ہے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ یہ نئی حکومت جب سے آئی ہے تب سے یہ ہو رہا ہے ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
وہیں ایک دکان کے مالک رئیس نے کہا – ہم گھر پر تھے تبھی رات کو 2 بجے پتہ چلا کہ ہماری دکان میں آگ لگ گئی ہے۔ ہم یہاں پر آئے تو دکان جل چکی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گائے کا گوشت فریج میں رکھنے کے الزام میں اتر پردیش میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں اخلاق کا قتل ہو چکا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *