بی جے پی کی پشت پناہ ایم آئی ایم کا یوپی میں نیا ڈرامہ

اتر پردیش میں کےالہ آباد میں مجلس کے ارکان سلاٹر ہائوس پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے(تصویر: بہ شکریہ ای ٹی وی)
اتر پردیش میں کےالہ آباد میں مجلس کے ارکان سلاٹر ہائوس پر پابندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے(تصویر: بہ شکریہ ای ٹی وی)

اتر پردیش میں ذبیحہ خانوں پرعائد پابندی کے خلاف مسلمانوں کو سڑکوں پر اتارنے کا فیصلہ
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
الہ آباد(معیشت نیوز)بی جے پی کی پشت پناہ مجلس اتحاد المسلمین اب اتر پردیش میں نیا ڈارامہ کھڑا کرنے جا رہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ سے سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کے خلاف مسلمانوں کو سڑکوں پر اتارنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ سلاٹر ہائوس بند ہونےکی وجہ سے گوشت کی فراہمی تقریباً معطل ہو گئی ہے ۔ گوشت کے کارو بار سے وابستہ ہزاروں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں ۔ مسلم تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر ریاستی حکومت نے جلد ہی سلاٹر ہاؤس کھولنے کا فیصلہ نہ کیا تو وہ سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج درج کرائیں گی ۔ یو پی میں سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کے خلاف اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین نے یو پی حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کو جلد از جلد ختم کرے ۔ سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کے خلاف ایم آئی ایم نے سڑکوں پر نکل کراب احتجاج کی شروعات کردی ہے ۔
یو پی میں سلاٹر ہاؤس کو بند کئے جانے کو ایک مہینہ ہو گیا ہے ۔ ریاست کی یوگی سرکار نے ان سلاٹر ہاؤس کو یہ کہہ کر بند کر دیا تھا کہ یہ غیر قانونی طور سے چلائے جا رہے ہیں ۔ مسلم تنظیموں نے اب سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایم آئی ایم نے الہ آباد میں ڈی ایم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے سے اس کی شروعات کر دی ہے ۔ گذشتہ دنوں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو واضح حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر سلاٹر ہاؤس کو کھولنے کو یقینی بنائے لیکن ریاستی حکومت یا مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *