Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نتن گڈکری کے ہاتھوں لندن اسٹاک ایکسچینج میں مسالہ بانڈ کا اجرا

by | May 13, 2017

سڑک ،ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہازرانی کے محکمے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری

سڑک ،ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہازرانی کے محکمے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری

نئی دہلی، سڑک ،ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہازرانی کے محکمے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گزشتہ روزلندن اسٹاک ایکسچینج میں این ایچ اے آئی مسالہ بانڈ کا اجرا کیا ۔
اس این ایچ آئی بانڈ میں بڑی تعداد میں سرمایہ کارو ں نے دلچسپی لی ۔ان میں سے کچھ ایسے سرمایہ کار بھی ہیں جو پہلی بار مسالہ بانڈ میں شریک ہوئے ہیں۔ 1500 کروڑروپے کے ابتدائی بینچ مارک والے اس مسالہ بانڈ کی رقم تین بجے سہ پہر تک تین ہزار کروڑروپے ہوچکی تھی ۔ سرمایہ کاروں کے بازار سے موصول ہونے والے انتہائی مثبت ردعمل کے نتیجے میں اس رقم میں 7.3 فیصد سالانہ کے حساب سے یہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہ سودا پچھلے پانچ برس کے دوران جاری کئے جانے والے بانڈز کاسب سے بڑا سودہ ہے اور مسالہ بانڈکی مارکیٹ میں اب تک کا سب سے بڑاسودہ ہے ۔ یہاں تک کہ کچھ سرمایہ کار تو اب بھی این ایچ آئی کے اس بانڈ کے اجرا میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جنہیں مستقبل قریب میں ہی انہیں شامل کیا جائے گا ۔
یہ بات اپنے آپ میں انتہائی دلچسپ ہے کہ این ایچ آئی مسالہ بانڈ میں بڑی تعداد میں دنیابھر کے سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی ہے، جن میں سے 60 فیصد سرمایہ کاری ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں اور باقیماندہ سرمایہ کار یورپی ملکوں کے ہیں ۔ مزید برآں فنڈ منیجروں یا انشورنس سے اس بانڈ میں 81 فیصد رقم حاصل ہوئی ہے جبکہ بینکوں سے 18فیصد اور پرائیویٹ بینکوں سے 21 فیصد رقم حاصل ہوئی ہے ۔ جناب گڈکری نے ایل ایس ای یعنی لندن اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کے کاروبار کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے لندن کے انڈیا ہاؤس میں میڈیا سے خطاب بھی کیا ۔اس کے ساتھ ہی جناب گڈکری نے لندن میں واقع امبیڈکر ہاؤس بھی دیکھا جہاں لندن اسکول آف اکنامکس میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران آنجہانی باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے قیام کیا تھا ۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...