Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پروگرام میں چالیس اسٹارٹ اَپس کی متوقع شرکت

by | Jul 19, 2017

e3 summit

بہتر نمائندگی کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا جبکہ تمام شرکاء کی تجارتی امور میں رہنمائی کی جائے گی
ممبئی(معیشت نیوز) ’’امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے شہر بنگلور میں منعقد ہونے والے تجارتی اجلاس میں چالیس اسٹارٹ اَپس کی شرکت متوقع ہے جس میں تمام شرکاء اپنے اسٹارٹ اپ کی خصوصیات سے شرکاء کو باخبر کریں گےاور بہترین پرزنٹیشن دینے والے خوش نصیب کو انعام اول کے بطور دس لاکھ،انعام دوم پانچ لاکھ اور انعام سوم کے بطور دو لاکھ روپئے فوری طور پر دئے جائیں گے‘‘۔ان خیالات کا اظہار امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید عون صفوی نے پریس اعلامیہ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے پورے ملک سے اسٹارٹ اپ والوں شرکت کی دعوت دی تھی جن میں چالیس شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے یہ تمام چالیس شرکاء پروگرام کے دوران اپنے اسٹارٹ اپ کا تعارف کرائیں گے اور حسن بیان کے ساتھ اسٹارٹ اپ کی ضرورت اہمیت کا جائزہ لیتے ہوئے جج صاحبان فوری طور پر انعامات کا اعلان کریں گے‘‘۔
امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے مطابق’’یہ واضح رہے کہ انعامات پانے والے خوش نصیبوں کے علاوہ تمام چالیس اسٹار ٹ اپ شرکاء کی نہ صرف مکمل رہنمائی کی جائے گی بلکہ چیمبر ان کی مینٹرنگ کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گا‘‘۔
واضح رہے کہ اسٹارٹ اپ کے لئے جن لوگوں کو جج کے فرائض ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں ٹورس میچول فنڈ کے سی ای او وقار عباس نقوی،فوکس سافٹ نیٹ کے شریک بانی میر احمد خان،کلاریا کیپٹل کے آشیش دوے،زی میڈیا کے جگدیش چندرا کا نام قابل ذکر ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چند برس قبل قائم ہوا چیمبر جس تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اس کی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔گذشتہ برسوں میں بھی چیمبر نے امامیہ کمیونیٹی کے لئے بہتیرے کام کئے ہیں اور اب ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے اسٹارٹ اپ اسپاٹ فنڈنگ کا آغاز کیا ہے۔
بنگلور کے ہوٹل چیری پویلین میں ۲۲ اور ۲۳ جولائی ۲۰۱۷؁ کو منعقد ہونے والے اس معاشی اجلاس میں جہاں سابق آئی اے ایس آفیسر ضمیر پاشا،آئی اے ایس پی سی جعفر،ڈاکٹر بتول فاطمہ،تنویر سیٹھ،دانش ریاض،پدما شاستری،شہناز ذکی خلیلی،سبیقا رضوی،ڈاکٹر توصیف ملک،ارفاق رضا،رضوان ارشد وغیرہ شرکت کر رہے ہیں وہیں امایہ چیمبر کے ذمہ داران قائم سید،میر ممتاز علی،جامی حسینی،آغا مجاہد حسینی،مبارک نقی،شوکت مرزا،محسن علی وکیل،حسین احمد سمیت اہم ریاستی ذمہ داران بھی شریک ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...