بنگلور میں اینڈرائڈ ڈیولپمنٹ اورسافٹ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا کامیاب انعقاد

بنگلور میں اینڈرائڈ ڈیولپمنٹ اورسافٹ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شریک طلباء کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر:معیشت)
بنگلور میں اینڈرائڈ ڈیولپمنٹ اورسافٹ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شریک طلباء کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر:معیشت)

بنگلور(معیشت نیوز):انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹومیشن کی راہ پر تیز رفتاری کے ساتھ گامزن آج کی اس دنیا میں نوجوانوں کا ان ترقی پذیر ٹیکنالوجیز میں ہنرمند ہونا ناگزیر ہوگیاہے۔ اور اینڈروئیڈ تو اسمارٹ فونز کے لئے لازمی حصہ بن گیا ہے جس میں مہارت حاصل کرنا اچھی ملازمت اور اچھی تجارت کا ضامن ہے۔ لیکن کمزور اور غریب طبقے کے نوجوانوں کےلئے یہ شدید دشواری ہے کہ وہ مالی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس فن میں مہارت حاصل نہیں کر پاتے۔اس بات کو شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہوئے ون سپاٹ نیکسس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جناب نذیر احمد اور جناب شیخ اختر نے بڑی فکر کے ساتھ اپنا قیمتی وقت لگا کر ایسے نوجوانوں کے لئے ایک ہفتے کا اینڈرائڈ ڈیولپمنٹ اور سافٹ اسکلز ڈیولپمنٹ کا مفت تربیتی کورس بتاریخ 24 جولائی تا 29 جولائی 2017 نہایت کامیابی سے منعقد کیا۔ جسمیں ۳۰۰ درخواست کنندگان میں سے ۲۵ نہایت ضرورتمند نوجوانوں کو ایک ہفتہ کی بالکل مفت ٹریننگ دی گئ۔

ون سپاٹ نیکسس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرنذیر احمد طلبہ کو اسناد تقسیم کرتے ہوئے(تصویر:معیشت)
ون سپاٹ نیکسس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرنذیر احمد طلبہ کو اسناد تقسیم کرتے ہوئے(تصویر:معیشت)

معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر احمد کہتے ہیں’’چنئی،آندھرا پردیش،اتر پردیش اور کرناٹک کی ریاستوں سے ہم نے پچیس بچوں کا انتخاب کیا اور انہیں مکمل ٹریننگ دی ۔الحمد للہ اس ٹریننگ کے بعد ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع سے ہمیں فون کالس موصول ہو رہے ہیں جو ہماری ہمت افزائی کا بھی سبب ہیں۔لہذا اب آئندہ یہ ٹریننگ کورسز ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع میں بھی منعقد کیے جائینگے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جو لوگ اس ضمن میں خواہشمند ہوں وہ ویب سائٹ www.nexusinfo.com پر رابطہ کریں اور اپنے یہاں کاپروگرام شیڈیول طے کریں انشاء اللہ ہم اسی کے مطابق اپنا پروگرام ترتیب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *