فضلائےمدارس كيلیے انگریزی زبان و ادب وقت کی ایک اہم ضرورت

مولانا برہان الدین قاسمی صاحب محمویہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک خطاب کرتے ہوئے
مولانا برہان الدین قاسمی صاحب محمویہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک خطاب کرتے ہوئے

محمویہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کرناٹک کے پروگرام میں علماء کرام کا اظہار خیال.
رام نگر:(پریس ریلیز)انگریزی زبان و ادب کے مشہور و معروف علمی و تحقیقی ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کی شاخ محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، رام نگر، کرناٹک میں طلبہ کے مابین دوسرے انگریزی تقریری مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت دنیاء تصوف کی مایہ ناز شخصیت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اساسی ممبر حضرت شاہ قادری سید مصطفی رفاعی ندوی دامت برکاتہم نے فرمایا جس میں ادارہ ہذا کے استاذ محترم جناب مولانا فیروز احمد صاحب مظاہری نے نظامت کے فرائض انجام دیے، مولوی محمد مبشر نے تلاوت کلام اللہ کے ذریعے پروگرام کا آغاز کیا اور مولوی محمد محب الاسلام نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت کا نذرانہ پیش کیا.
ادارے کے تعلیمی ذمہ دار مولانا مامون حبیب ندوی صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ادارے کا مختصر تعارف کرایا جسمیں انہوں نے فرمایا کہ علماء عربی و اردو زبان میں مہارت کے باوجود انگریزی زبان میں مہارت نہ رکھنے کی وجہ سے غیروں تک اسلام کے پیغام پہنچانے میں قاصر ہوتے ہیں حتی کہ اپنے ہی قوم کے انگریزی داں طبقے کو کما حقہ نفع نہیں پہنچا پاتے اسی ضرورت کے پیش نظر یہ ادارہ قائم کیا گیا جس میں علماء کو دو سال کے اندر انگریزی زبان و ادب میں مہارت پیدا کرانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی (کمپیوٹر اور انٹرنیٹ وغیرہ) سے روشناس کرایا جاتا ہے تاکہ علماء دعوت کے عظیم فریضہ کو بخوبی انجام دے سکیں.
پروگرام میں وقت کے ضرورت اور تقاضہ کے پیش نظر مساہمین نے اسلام کے عالمی پیغام، آپ صلی اللہ علیہ و سلم غیروں کی نظر میں، اسلام میں مساوات و انصاف، اسلام اور جدیدیت، اسلام میں انسانی عظمت و وقار نیز اسلام میں رواداری جیسے مختلف عناوین پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا. مولانا عبد المعز صاحب ندوی امام و خطیب بنگلور سینٹرل جیل، جناب جمیل احمد ملنسار صاحب اور جناب مصلح الدین صاحب نے حکم کے فرائض انجام دئے.
واضح رہے کہ جہاں مفتی محمد سلمان صاحب، جوہر احمد صاحب، سید جمال صاحب، مسیح اللہ رفاعی، محمد صدیق، نواز احمد، الحاج عبد البشير اور مولانا عبد الغفور صاحب باقوی شریک ہوئے وہیں دوسری طرف مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے ڈائریکٹر اور ممبئی سے شائع ہونے والا ماہانہ انگریزی رسالہ ایسٹرن کریسنٹ کے چیف ایڈیٹر مولانا برہان الدین قاسمی صاحب مہمان اعجازی اور حضرت مولانا ڈاکٹر ظہیر احمد راہی فدائی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے.
مولانا برہان الدین قاسمی صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ الحمدللہ مرکز المعارف اور اس سے ملحق ادارے اپنے عظیم مقاصد میں کامیاب ہیں جن کے فضلاء کی ایک بڑی تعداد ہند و بیرون ہند مختلف میدانوں میں دعوت و تبلیغ کا اہم فریضہ انجام دے رہی ہے اور انہوں نے طلباء کے بہترین کارکردگی کے تئیں اپنے گہرے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے تمام طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی. نیز مولانا نے فرمایا کہ فضلائےمدارس کے لئے انگریزی زبان و ادب کو دعوت و تبلیغ کے لئے سیکھنا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے.
اس موقع پر معزز علماء کرام اور مہمانان عظام کے ہاتھوں مسابقہ میں اول، دوم و سوم مقام حاصل کرنے والے مولانا اطہر نعمانی، مولانا انتخاب عالم اور مولانا محمد ارشاد کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا نیز دیگر مساہمین کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا. ادارہ ہذا کے ذمہ دار جناب انجینئر سید محمد الیاس رضوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں مولانا صابر حسن قاسمی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.
پروگرام میں ادارہ ہذا کے سکریٹری جناب حافظ ظہیر احمد صاحب، مولانا سمیع اللہ رفاعی، حافظ محمد کلیم وغیرہ اور مقامی حضرات بڑی تعداد میں شریک رہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *