Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حج درخواستیں قبول کیے جانے کا عمل مکمل

by | Dec 22, 2017

نئی حج پالیسی کے سبب عازمین حج میں ناراضگی
ممبئی ۔۲۲؍دسمبر: (نمائندہ خصوصی )  ممبئی حج کمیٹی آف انڈیاکو تین لاکھ اکتالیس ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہے آج حج فارم پرکرنے کی آخری تاریخ تھی جس میں توسیع نہیں کی گئی آن لائن اوربراہ راست حج فارم وصول کرنے کا عمل آج شام پانچ بجے تک اختتام کو پہنچ گیا اس میں بغیر محرم حج پر جانے والی بارہ سو اٹھائیس خواتین کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہے اس میں بیشترکا تعلق صوبہ کیرالہ سے ہے ۔ اس کی تصدیق یہاں حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود علی خان نے کی ہے انہوں نے فارم پر کرنےکی تاریخ میں توسیع سے صاف انکار کیا اور کہا کہ اس سے قبل ایک مرتبہ تاریخ میں توسیع کی گئی تھی امسال نئی حج پالیسی کی وجہ سے درخواستیں مایوس کن رہی ہے کیونکہ حج مہنگا ہوا ہے کئی امبارکیشن سے حجاج کرام کو اضافی چارج ادا کرنا ہوگا امسال آن لائن درخواستیں زائد موصول ہوئی ہے جبکہ حج کمیٹی کے دفتر کو فارم پر کرکے بھی براہ راست درخواستیں ارسال ہوئی ہے امسال سفرحج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کو یہاں پریشانی کاسامنا نہ ہو ۔ ایک لاکھ تیس ہزار حج کا کوٹہ ہے لیکن امسال درخواست میں کمی آئی ہے اب ان پر ہی قرعہ اندازی کی جائے گی اورستر سال کےضعیفوں کو قرعہ اندازی سے مستثنی رکھا گیاہے ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...