عوامی نظام تقسیم کے چاول کی سپلائی

حکومت نے 107کروڑ روپئے بچائے : کمشنر سیول سپلائز تلنگانہ سی وی آنند
حیدرآباد22دسمبر(یواین آئی ) کمشنر سیول سپلائزتلنگانہ سی وی آنند نے کہا ہے کہ حکومت نے دوپہر کے کھانے اور عوامی نظام تقسیم کے چاول ‘سرکاری ویلفیر ہاسٹلس کو سپلائی کرنے چاول کے ملرس کے ساتھ اجلاسوں کے ذریعہ 107کروڑ روپئے بچائے ۔
وزیرسول سپلائز کی قیادت میں تلنگانہ ملرس اسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کے ذریعہ باریک چاول پر 25کروڑ روپئے اور موٹے چاول پر82کروڑ روپئے کی رقم بچائی گئی ۔ عوامی نظام تقسیم کے لئے جاریہ سال محکمہ سیول سپلائز نے ملرس سے 6.0لاکھ میٹرک موٹا اور ویلفیر ہاسٹلس کو باریک چاول کی سپلائی کے لئے 1.50لاکھ میٹرک ٹن چاول خریدا۔
اس سلسلہ میں طلب کئے گئے آن لائن ٹنڈر پر صرف 3درخواست گزاروں نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور گریڈ اے کے معیاری چاول فی کنٹل 2650روپئے کا تخمینہ پیش کیا۔
3492روپئے فی کنٹل باریک چاول کے حساب سے 1.50لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سپلائی کے لئے بھی ٹنڈر وصول ہوا ۔ وزیرسیول سپلائز ای راجندر نے تلنگانہ ملرس ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔
ایسوسی ایشن نے فی کنٹل 2400روپئے کے حساب سے عوامی نظام تقسیم کے چاول’ موٹاچاول 3250روپئے فی کنٹل کے حساب سے سپلائی پر رضامندی کا اظہار کیا۔
کمشنر نے کہا کہ محکمہ سیول سپلائز سرکاری ہاسٹلس اور دیگر فلاحی اسکیمات جیسے دوپہر کے کھانے کے لئے معیاری چاول کی سپلائی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ سرکاری اسکولس میں زیرتعلیم غریب بچوں کو معیاری چاول کی سپلائی کے لئے محکمہ کی جانب سے باریک چاول فراہم کیا جارہا ہے تاہم بعض دھوکہ باز تاجرین اور مفادات حاصلہ اس چاول کے ایک حصہ کو منتقل کررہے ہیں۔
بعض مقامات پر معیاری چاول کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے ۔ ٹاسک فورس اور انفورسمنٹ کے شعبوں کی ان شکایات پر محکمہ نے بعض تبدیلیاں کی ہیں۔ اسکول کو سپلائی کئے جانے والے چاول کو خصوصی ڈیزائن والے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا تاکہ ان کی آسانی سے شناخت ہوسکے اس کے ذریعہ اس چاول کی آسانی سے شناخت ہوسکتی ہے اور اس کے غلط استعمال کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ پالیسی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *