نیا سال منانے کےلئےراہل گوا پہنچے

پنجی،31دسمبر(یواین آئی)کانگریس صدر راہل گاندھی کل رات گوا پہنچے جہاں وہ اپنی والدہ محترمہ سونیاگاندھی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کریں گے۔
کانگریس ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ مسٹر گاندھی کل دیررات گوا پہنچے اور وہ وہاں کچھ دن قیام کریں گے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ کانگریس صدر ایک پرائیویٹ طیارے سے آئے تھے اور وہ جنوبی گوامیں ایک ریسارٹ میں اپنی ماں سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ان کا کسی بھی پارٹی لیڈر سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ذاتی پروگرام ہے۔
محترمہ گاندھی کچھ دن پہلے گوا آئیں تھیں۔ وہ اپنی بیٹی پرینکا گاندھی کے ساتھ نومبر 2016 میں بھی یہاں آئی تھیں۔
محترمہ گاندھی نے گزشتہ سال جنوبی گوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ماں آلودگی سے پاک گوا کے ساحلوں کو کافی پسند کرتی ہیں اور اس وقت انہوں نے پھر یہاں آنے کی بات کہی تھی۔کانگریس کے صدر بننےکے مسٹر گاندھی کا گواکا یہ پہلا سفر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *