بنیادی صفحہ / بازار / ای۔ کامرس میں جاری غیر قانونی تجارت کی تحقیقات ہوں گی: سریش پر بھو

ای۔ کامرس میں جاری غیر قانونی تجارت کی تحقیقات ہوں گی: سریش پر بھو

نئی دہلی یکم جنوری :مرکزی وزیرتجارت و صنعت سریش پربھو نے قومی گھریلو کاروبار پالیسی کا بھروستہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ای۔ کامرس میں کاروبار ی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔آل انڈیامرچنٹ فیڈریشن نے آج یہاں بتایا کہ تاجروں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر تجارت و صنعت سے ملاقات کی اور ای۔ کامرس کے کاروبار میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی پالیسی کی خلاف ورزیوں سے انہوں مطلع کیا۔فیڈریشن نے کہا ہے کہ ای۔ کامرس کمپنیاں حکومت کی ایف ڈی آئی پالیسی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست صارفین کو سامان فروخت کر رہی ہیں، جبکہ یہ کمپنیاں صرف ‘بزنس ٹو بزنس’ ہی کاروبار کرسکتی ہیں۔

تعارف: نمائندہ خصوصی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*