Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹاٹا موٹرس کی’’بیسٹ اِن کلاس وارنٹی‘‘کی پیش کش

by | Jan 4, 2018

پٹنہ4جنوری:ٹاٹاموٹرس اپنے سمجھدار گاہکوں کو خوشگوار تجربہ فراہم کرتے ہوئے 2018 کا خیر مقدم کر رہی ہے۔ کمپنی نے کوٹریکٹر-ٹریلرس16 ٹن اور اس سے زیادہ جی وی ڈبلیو (گراس وہیکل ویٹ) والے ملٹی ایکسل ٹرک اور ٹپپرس کی پوری رینج پر 6 سال کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ‘اپنے زمرے میں سب سے عمدہ وارنٹی’ کا اعلان کیا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کل ایم ایڈاینڈایچ سی وی رینج پر 6 سال کی اسٹینڈرڈ ڈرائیولائن وارنٹی پیش کرنے والی بھارت کی پہلی کمپنی ہے۔ یہ ٹاٹا موٹرس کے ٹرکوں کے اعتماد، استحکام اور تکنیکی مہارت کا واضح ثبوت ہے، جو گاہکوں کے ذریعہ دکھائے گئے بھروسے کی عکاسی ہے۔اس کے علاوہ، ڈرائیولائنس (انجن، گیئرباکس اورریئر ایکسل)ا سٹینڈرڈ آفر کے طور پر آتا ہے، جبکہ پوری گاڑی کی وارنٹی مدت کو 24 ماہ سے بڑھا کر 36 ماہ کر دی گئی ہے۔کمرشل وہیکل بزنس یونٹ کے سربراہ گریش واگھ نے کہا،” 70 سال سے زائد عرصہ تک، ٹاٹا موٹرس نئی تکنالوج، مصنوعات اور ویلیو ایڈیڈ سروسز پیش کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ 6 سال (6-Y) کی وارنٹی صنعت میں ایک اور قدم ہے، جس سے ہمارے گاہکوں کو بہتر زندگی کے فوائد کی پیش کش کرتی ہے۔ ہم اپنے گاڑیوں کے معیار -جن میں سب سے مشکل استعمال کے تحت ہے، کے عزم کو دہراتے ہوئے اپنے متوسط اور بھاری تجارتی گاڑیوں پراپنے گاہکوں کو نئی وارنٹی کی پیش کش کرتے ہوئے ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔اس اعلان کے ساتھ ہم گاہکوں کو طویل مدت (6Y) کے رکھ رکھائو معاہدہ لینے پر وسیع پیمانے پر فوائد اور پریشانی سے پاک کاروبار کا بھروسہ دیتے ہیں۔ 6 سال کی وارنٹی اور 6 سال کی اے ایم سی ہمارے گاہکوں کے دل کو زندگی بھر کے لئے امن و سکون یقینی بنائے گا۔ ہم اس بات کا یقین کرتے ہیں کہ 2018 ء میں اپنے گاہکوں کو خوشی فراہم کرنے اور ان کے اعتماد اور لائلٹی انعام کے لئے یہ بالکل مناسب طریقہ ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...